چونچ کہانی '


چونچ کہانی '
ایک تھی چڑیا
اس نے گھونسلا بنانا تھا
اس نے اپنی چونچ میں گھاس کا تنکا اٹھایا اڑنے لگی
اوپر کوا اڑ رہا تھا بولا چونچ میں کیا دبایا ہوا ہے
اس نے جواب دیا گھاس کا تنکا
تنکا گر گیا
واپس آی نیا تنکا توڑا
اڑنے لگی
اوپر سے عقاب گزر رہا تھا
بولا ننھی چڑیا تمہاری
مونچھیں نکل آی ہیں
ہا ہا ہا ہا
چڑیا بولی نہیں بھیا گھاس کا تنکا لے جا رہی ہوں گھونسلا بنانا
عقاب بولا اچھا معاف کر دو مذاق کر رہا تھا
چڑیا مسکرائی اور واپسی کا سفر اختیار کیا
کیوں کے تنکا گر چکا تھا
پھر نیا تنکا توڑا اڑنے لگی
ایک اور چڑیا ملی بولی تنکا لے کے جا رہی ہو سنو
چڑیا نے دھیان نہیں دیا اس بار اپنی جگہ پر جا کر تنکے سے گھونسلا بنانا شروع کردیا
جب گھونسلا بن گیا تو اترائی اترائی اڑ رہی تھی دوسری چڑیا ملی
بولی گھونسلا بنا لیا؟
اس نے کہا ہاں
کہنے لگی میں نے بھی جبھی پوچھ رہی تھی کہ میرے پاس کچھ تنکے بچ رہے تو تم لے لو
مگر تم نے میری ایک نہ سنی
چڑیا چونچ کھول کے رہ گئی
نتیجہ : چونچ بند رکھنی چاہیے چاہے آپ گھونسلا بنا رہے ہوں یا بنا چکے ہوں
از قلم ہجوم تنہائی

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen