ڈانٹ کہانی۔۔۔
ایک تھا کوئی اسے بات بات پر ہر کسی کو ڈانٹنے کی عادت تھی۔غلطی کسی کی ہو سامنے کوئی بھی ہو اس سے ڈانٹ کھا لیا کرتا تھا۔ ایک بار وہ حسب عادت لوگوں کو انکی لا پرواہی پر ڈانٹتا ہوا جا رہا تھا کہ اسکا سامنا کسی ڈانٹنے والے سے ہوگیا۔دونوں نے ایک دوسرے کو گھورا اور ڈانٹنے لگے کیوں گھورا۔۔ مجھے۔۔دونوں ڈانٹتے ہوئے لڑ پڑے پاس سے کسی نے گزرتے ہوئے ان دونوں کو ڈانٹ دیا
یہ کوئی لڑنے کی بات ہے بھلا؟
نتیجہ: ڈانٹیئے مگر ڈانٹتے ہوئے یاد رکھیئے ڈانٹ پڑ بھی جاتی ہے کبھی کبھی۔۔
از قلم ہجوم تنہائی
daant kahani
No comments:
Post a Comment