روائتی امی کہانی


روائتی امی کہانی
ایک تھیں امی روائتی امی تھیں۔۔
پیر کے دن آکر بچوں سے پوچھنے لگیں بتائو بچوں آج کیا پکائوں
بچے یک زبان ہو کر بولے
مرغ بریانی
امی نے مسکرا کر سر ہلایا اور چلی گئیں۔۔
جب دوپہر کو کھانا سامنے آیا تو آلو کی طاہری چٹنی کے ساتھ بنی تھی۔۔
منگل کے دن بچوں سے پوچھا بتائو آج کیا بنائوں۔۔
بچوں نے کہا۔۔
مرغ بریانی۔۔
امی نے اس دن بیگن کا بھرتہ اور لوکی کا رائتہ بنایا
بدھ کے دن انہوں نے بچوں سے پوچھا۔۔
آج کباب اور دال بنا لوں۔۔
بچوں نے کہا دال کی بجائے مرغ بریانی۔۔
امی سر ہلا کر چلی گئیں۔۔
دوپہر کو سادے دال۔چاول چٹنی اور سلاد کے ساتھ بنا لیئے۔۔
جمعرات کو بچوں کو آکر بتایا
آج تم لوگوں کی فرمائش پوری کرنے لگی ۔
بچے خوش ہو کر بولے
یعنی آج مرغ بریانی بنے گی۔۔
خیر۔۔
اس دن بنا آلو کی ترکاری اور مونگ کی دال
جمعے کا دن تھا امی آئیں بچوں سے پوچھا
آج کیا بنائوں سمجھ نہیں آرہا۔۔
بچے خفا ہو چلے۔۔
اپنی مرضی کا کچھ بنا لیں۔۔
امی خوش ہو گئیں۔۔
اس دن بنا۔۔
بڑے گوشت اور آلو کا سالن۔۔
ہفتہ آگیا۔۔
امی آج تو بریانی بنا لیں۔۔ بچوں نے منت بھرے انداز میں کہا۔۔
امی کو ترس آگیا۔۔
آج تو مٹر چھیل چکی ہوں۔۔
مٹر پلائو اور آلو مٹر بنائوں گی تمہارے ابا چاول شوق سے نہیں کھاتے نا چاول کل سب بچے اکٹھے ہونگے گھر پر تو کل بچوں کی۔پسند کا بنا دوں گی کچھ ٹھیک۔۔
بچے خوش ہو گئے۔۔
اس دن آلو مٹر اور مٹر پلائو بنا۔۔
اتوار آگیا۔
امی نے اس دن کسی سے کچھ نہ پوچھا۔۔ خود ہی باورچی خانے میں گئیں اور چاول دم دے دیئے
تھکی تھکی سی آکر کھانے کی میز پر کھانا چن کر آ بیٹھیں۔۔
بچے سب شوق سے بریانی کے انتظار میں میز کے گرد جمع ہوئے۔۔
امی نے سست سے انداز میں کہا
اف آج تو صبح سے پیٹ خراب ہے بہت طبیعت نڈھال ہے میری ۔ اسلیئے مسور کی دال کی ڈھیلی کھچڑئ بنا لی ہے۔۔
اور اپنی پلیٹ میں کھچڑی نکالنے لگیں۔۔
نتیجہ: آج کیا پکائوں پوچھ کر روائتی امیاں اپنی ہی مرضی کا کچھ بناتی ہیں
#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp
#hajoometanhai #urdushortstories #urdukahanian #urdu #pakistaniadab #urduadab #hajoometanhaistories #hajoom #tanhai #ikhlaqikahanian #urdunovel#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#desiurdumemes #oppamemes #desikimchi

#SOUTHKOREA #SOUTHKOREANCELEBRITIES #DESIKIMCHI #DESKDRAMAFANS
#KDRAMAFANSPAKISTAN #KPOP #KIDOLS
#ramzanmubarak #ramzan2020 #lockdownandramzan #aqwalzareen #hajoometanhai




از قلم ہجوم تنہائی

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen