Karwi sachai

#karwisachai

کڑوی سچائی
1: چھوٹا دل اور چھوٹا دماغ  چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان رہتا اور رکھتا ہے۔۔
2:اگر کوئی آپ سے بار بار کام کر وا رہا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ ماہر ہیں اس کام کے ۔۔
بلکہ اگلا خودکام نہیں کرنا چاہتا۔۔
3: ہم چھوٹے بچوں کو آسان اردونہیں مشکل انگریزی سکھاتے ہیں
بیٹا اپنے فرینڈز سے اپنے ٹوائیز شئیر کرو
حالانکہ بچے کیلیئے بولنا مشکل ہوتا ہے زبان نہیں
4:صبح جلدی اٹھنے کا سوچ کر کبھی آپ جلدی نہیں سو سکتے
5:لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے جبھی بل زیادہ آرہا ہے
6: سننا شروع کروگے تو ہر کوئی سناتا رہے گا
7:اپنے والدین کے  لاڈلے بچے
اگر آپ نہیں تو آپ قابل رحم ہیں
8:ابو کو اپنے بہن بھائی امی کو اپنے بہن بھائی آپ بہن بھائیوں سے زیادہ پیارے ہوتے ہیں
9:اگر اپنی کسی خامی کا اعتراف کر لو تو دنیا آپکو آپکی اتنی خامیاں گنوائے گی کہ آئیندہ آپ اپنی غلطی کا اعتراف کرنے سے توبہ کر لیں گے۔۔
10:  اگر کوئی آپکی غلط بات میں بھی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے تو اسے یقینا آپ سے کوئی کام ہے
11:جب آپ کسی کو اسکی اوقات یاد دلاتے ہیں تو یاد رکھیئےوہ آپکی اوقات بھی جان جاتا ہے
از قلم ہجوم تنہائی

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen