سچی کہانی sachi kahani



سچی کہانی
یہ بچپن کی بات ہے
میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ چیز لینے گئی میری چھوٹی بہن اتنی چھوٹی تھی کہ بس بولتی اور چلتی تھی
واپسی پر ایک بڑا خون خوار کتا ہم پر جھپٹ پڑا...
کتا قد میں مجھ سے بھی بڑا تھا مگر وہ مجھ پر نہیں میری چھوٹی بہن پر حملہ کر رہا تھا 
ہمارے گرد لوگ اکٹھا ہونے لگے
یہ ذیلی سڑک تھی کالونی کی دور دور تک مکان نہیں تھے کھلے کھیت تھے
مجھے لوگ کہنے لگے کھڑی کیوں ہو بھاگو
میں پریشان بس جب وہ کتا میری بہن کی طرف بڑھتا تو آگے بڑھ کر ہش ہش کرتی وہ پیچھے ہوتا پھر آگے بڑھتا
میری بہن میرے پیچھے چھپ رہی تھی اور رو رہی تھی
جو بات میری عقل میں آ رہی تھی وہ ان انسانوں کی عقل میں نہیں آرہی تھی کہ میں تو بھاگ جاتی میری بہن کیسے بھاگتی ؟
دور کھیتوں میں ہماری پالتو کتیا زمین کھود رہی تھی وہ اتنی دور تھی کے ہمیں بمشکل ایک انچ کی نظر آ رہی تھی
میری بہن نے اسے آواز دی
اور پھر میری مشقت صرف اتنی دیر کی تھی جتنی اس کو پوری قوت سے بھاگ کر ہمارے پاسس آنے میں لگی
اس نے اپنے سے قد میں اونچے کتے سے لڑائی کی اور ہمارے قریب بھی نہیں آنے دیا اسے میں اور میری بہن گھر واپس آیے وہ تھوڑی دیر کے بعد آئ
اگلے کئی دن اس کے زخم رستے رہے ...
نتیجہ : چار ٹانگوں والے کتے دو ٹانگوں والوں سے بہتر ہوتے ہیں
از قلم ہجوم تنہائی
#sachikahanyaan #bachon #ikhlaqikahanian #hajoometanhai

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen