Monday, February 12, 2018

برائی کہانی


برائی کہانی 
پرانے وقتوں کی بات ہے ایک آدمی عازم سفر تھا کسی ویرانے سے گزر ہوا پیاس لگی دور ایک کنواں نظر آیا اس نے اس میں اپنا مشکیزہ لٹکا کر پانی نکالا پیا پھر سوچا شاید کسی اور کو کبھی یہاں سے گزرتے پیاس لگے اسے وہیں لٹکتا چھوڑ دیا اور آگے بڑھ گیا 
کچھ عرصے بعد کوئی وہاں سے گزرا اسے حاجت محسوس ہوئی 
اس نے دیکھا دور کنواں ہے اس نے لٹکتے مشکیزے کو کنویں میں ڈال کر پانی نکالا حوائج ضروریہ سے فراغت حاصل کی آگے بڑھ گیا
کسی اور کا وہاں سے گزر ہوا کیا دیکھتا ہے صاف کنویں کے پاس فضلہ پڑا ہوا ہے اسکا دل نہ چاہا کنویں سے پانی لینے کا گھنیاتا ہوا آگے روانہ ہوا
ایک قافلے کا گزار ہوا سمجھے بیت الخلا کے مقصد سے ہی کنواں بنایا گیا ہے سو ارد گرد پھونس کی دیوار کھڑی کر کے پردہ کیا اور جب تک وہاں رہے اسے بیت الخلا ہی تصور کیا
مزید عرصہ گزرا آبادی ہو گئی میٹھے صاف پانی کا کنواں مسلسل بیت الخلا کے طور پر استمعال ہوتا رہا یہاں تک کے غلاظت سے بھر گیا
لوگوں نے اسکے تعفن سے تنگ آ کر اسے مٹی ڈال کر بند کر دیا
اور فاصلے پر نیا کنواں کھودنے لگے
نتیجہ : برائی ایک شروع کرتا پیروکار اسے بام دے ڈالتے

از قلم ہجوم تنہائی

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen