short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

دھتکارے کی کہانی

دھتکارے کی کہانی
ایک تھا کوئی۔۔
دنیا کا مارا تھا۔۔
جہاں جاتا ٹھکرایا جاتا۔۔
جو ملتا دھتکار دیتا۔۔
کوئی اپنا قصور بھی آج تک نہ جان پایا تھا۔۔
کوئی روتا تھا۔۔ بلکتا تھا۔۔
آخر مجھ سے ہی سب کو نفرت کیوں۔۔
یونہی دنیا کی دھتکار سہتا ملول سا جا رہا تھا۔۔
دیکھا کسی کو دنیا سر آنکھوں پر بٹھا رہی تھی۔۔
پھول نچھاور کر رہی تھی۔۔
کسی کو سب نے قبول کیا تھا۔۔
کوئی دیکھ کر اداس ہوا۔۔
مجھے ہی کیوں دنیا دھتکار دیتی۔۔
مجھے ہی کیوں خلوص نہ مل سکا۔۔
مجھ سے ہی سب بے زار کیوں ہیں۔۔
مجھے آخر اتنا زلیل و خوار ہونے کے لیئے پیدا ہی کیوں کیا۔۔
اتارا ہی نہ ہوتا زمیں پر یا واپس بلا لیا ہوتا

سوال عرش والے سے کیا تھا۔۔ جواب ایک زمین زاد دے گیا۔۔
گزرتے ہوئے اسکا شکوہ سن کر ہنس پڑا۔۔
تم بہت خو ش نصیب ہو۔۔جو  دنیا کی ٹھوکر پر ہو
جسکو دنیا مل جاتی ہے اسکو عرش میں مقام نہیں ملا کرتا۔۔
نتیجہ: چھوڑ دنیا دیتی ہے شکوہ خدا سے ہوتا ہے۔۔
از قلم ہجوم تنہائی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani