Wednesday, March 28, 2018

سنجیدہ یا رنجیدہ کہانی

سنجیدہ یا رنجیدہ کہانی
ایک تھا کوئی سنجیدہ بیٹھا تھا
پاس سے گزرتے کسی کو تشویش ہوئی پوچھ بیٹھا
کیا ہوا اتنے رنجیدہ کیوں ہو؟
کوئی حیران ہو کر بولا۔
میں رنجیدہ دکھائی دیتا ہوں؟ میں تو سنجیدہ ہوں
کسی کو ہنسی آگئ۔۔
کوئی مزید حیران ہوا۔۔
کیوں ہنسے ہو تم؟ میں سنجیدہ ہوں
کسی نے ہنستے ہنستے بتایا۔۔
میں رنجیدہ ہوں جبھی سوچا تم بھی رنجیدہ ہوگے۔۔ویسے اچھی بات ہے تم سنجیدہ ہو مگر رنجیدہ نہیں
تم سنجیدہ ہو؟۔۔ کوئی مشکوک انداز میں پوچھنے لگا
نہیں۔۔ کسی کوپھر ہنسی آگئ ہنس کر بولا
میں رنجیدہ ہوں۔۔
کوئی چڑ ہی تو گیا۔۔
میں سنجیدہ ہوں کہا نا
اور میں رنجیدہ۔۔
کسی نے اسکا مزاج بگڑتے دیکھا تو ہنستا اٹھ گیا۔
نتیجہ: ضروری نہیں کہ سنجیدہ انسان رنجیدہ ہو بالکل اسی طرح رنجیدہ انسان سنجیدہ ہو یہ بھی ضروری نہیں۔۔۔


از قلم ہجوم تنہائی

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen