short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

کوئی کسی کی کہانی

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle
پرانے وقتوں کی کہانی 
پرانے وقتوں کی بات ہے ایک تھا کوئی اسے کچھ نہ کچھ پڑھنے کی عادت تھی۔ اسے جہاں جو ملتا پڑھ ڈالتا۔ اپنے شہر کے سب کتب خانے اس نے چاٹ ڈالے ہر طرح کی کتاب پڑھی ۔ پڑھتے پڑھتے اسکا علم بڑھتے بڑھتے انسانوں تک جا پہنچا۔ اس نے چہرے پڑھنے سیکھ لیئے۔کہیں کسی کی پیشانی کے بل گنتا تو کبھی کسی کی آنکھوں کے کنارے پڑتی شکنیں ۔کبھی کسی کے گالوں پر پھوٹتی شفق کو حیا کی بجائے غیض سے تعبیر کیا تو کبھی کسی کے لبوں کے بے وجہ پھیلےرہنے کو مسکراہٹ سمجھنا چھوڑ دیا۔۔
سمجھنے کو سمجھنے لگا دنیا کو جاننے کو جان گیا دنیا والوں کو۔ کوئی اسکو کچھ کہہ جاتا تو گھنٹوں کوئی روتا کوئی دنیا کی فکروں پر بھیج کر لعنت بے فکری سے گھنٹوں سوتا۔ کسی کو کوئی ناکارہ لگتا ۔ کوئی کسی کو بے وجہ
اس کھینچا تانی میں کبھی کسی نے کہہ دیا 
کچھ تو کرے کوئی
کوئی دکھی ہوگیا
کوئی تو کچھ کرتا ورنہ کسی کی کیا مجال تھی کہ انگلی اٹھا دے
کوئی پہروں کڑھا ۔کسی کی جانے بلا۔ کسی کے کچھ کہنے سے کیا ہوتا کوئی کاش جان پاتا۔ کوئی بے موت مرتا گیا کسی کو کوئی فرق نہ پڑا۔  کسی دن کوئی کہنے لگا۔۔ 
کسی نے جو بھی کہا ہو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اور کوئی جو 
بھی کرے کسی کو کیا ۔۔ 
کوئی چونکا۔  سمجھا۔ پھر ہنس دیا۔ 
نتیجہ: کیا فرق پڑتا کسی کو ؟ کوئی کچھ کرے نہ کرے؟

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani