short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

سمندر کہانیsamandar kahani

سمندر کے آنسو کہانی
ایک بار کوئی سمندروں رویا نصیب کو رویا روتے روتے آنسو تھمے ہچکیاں بندھی سسکیاں رکیں چپ ہو چلا۔ اسکے اشک سوکھ گئے۔ پھر مدتوں رونا چاہا نہ روسکا دل بوجھل سانس بوجھل جینا بوجھل۔ کسی نے سنا تو مشورہ دیا پھر رو لو۔کوئی سمندروں رو کر بیٹھا تھا اب رویا نہ جاتا تھا۔ کسی نے پھر کہا جائو سمندر کے آنسو مانگ لو۔سمندر ہر وقت تلاطم میں رہتا ہے اپنی بے چینیاں اسے دے آئو سمیٹ لے گا خوشی خوشی۔ کوئی خوش ہوا سیدھا گیا سمندر کے پاس  اس سے چند آنسو ادھار مانگے۔ سمندر بپھر اٹھا۔ کوئی آنسو مانگتے سمندر ہو رہا۔ سمندر سمیٹ یہ آنسو سمندر ہو رہا۔
ہر طرف پانی پانی ہوگیا۔ کوئی شانت ہوا لوٹ آیا۔۔
سمندر بپھرتا رہا مگر کون جانے یہ تو بس اوپری سطح تھی سمندر کی۔۔ سمندر تہہ میں تو ساکت رہتا ہےتلاطم سے دور سکوت اندھیرا اور ۔۔
بس ٹھہرا سا پانی۔۔
نتیجہ : سمندر وں روئیے اور سمندر ہو جائیے
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join
 hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani