Billi kahani

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک بادشاہ تھا۔ اس نے بلی پال رکھی تھی بہت ناز نخرے اٹھاتا تھا اسکے بلی کو کھرونچ بھی آجائے تو مرنے لگتا تھا اتنا پیار کرتا تھا اس سے۔ بادشاہ کی ملکہ بھی تھی۔ اسے اکثر بادشاہ سے یہی شکایت رہتی تھی کہ وہ بلی سے ذیادہ پیار کرتا ہے اسکا خیال ذیادہ رکھتا ہے ملکہ کو نہیں پوچھتا۔ایکدن ملکہ غمگین سی تھی۔ اپنی خاص خادمہ سے اپنا احوال کہا خادمہ نے تسلی دی اور کہا بادشاہ کے ساتھ دوپہر کو طعام کیجئے۔ میں آپکو کچھ خاص پیش کروں گی جس کے بعد بادشاہ سلامت آپکے ہی ہو جائیں گے۔ملکہ۔خوش ہو گئ بادشاہ کو پیغام بھجوایا آج دوپہر کو ہمارے ساتھ کھانا تناول فرمائیے۔ بادشاہ نے دعوت منظور کر لی۔ملکہ خوب اچھی طرح سنگھار کرکے تیار ہوئی ۔ بادشاہ آیا اسکے ساتھ بیٹھی۔ خادمہ نے بھنا ہوا گوشت پیش کیا دونوں نے چٹخارے لیکر تناول کیا۔ بادشاہ کو یہ گوشت اتنا لذیذ لگا کہ کل پھر اسی دعوت کی فرمائش کردی۔ خادمہ نے کورنش بجا لا کر درخوست کی
اگر جان کی امان پائوں تو عرض کروں؟
بادشاہ نے اجازت دے دی۔۔
کہنے لگی۔
کل کیلئے یہی ذائقہ میسر نہ ہو سکے گا۔ کیونکہ یہ آپکی پالتو بلی کا گوشت ہے۔ تاہم اگر بلی کا گوشت پسند فرمائیں تو کل کیلئے مزید بلیاں زبح کروا کر دعوت عام کا اہتمام کیا جا سکتا یے۔۔
بادشاہ کو یہ جان کر صدمہ تو پہنچا کہ یہ اسکی محبوب بلی کا گوشت تھا جسے وہ چٹخارے لیکر کھا گیا ہے مگر ذائیقہ زبان پر تازہ تھا سو اجازت دے دی۔
اگلے دن بادشاہ کو پھر بلی کا بھنا ہوا گوشت کھانے کو ملا اور آگے یہ سلسلہ یونہی چلتا گیا۔ملکہ مطمئن ہوئی کہ بادشاہ نے بلی کا صدمہ نہیں لیا۔ پر کیا بادشاہ ملکہ کو سالم مل گیا؟
نہیں۔ بادشاہ ایک بار شکار پر گیا تو وہاں اسے ایک شکاری کتا پسند آگیا ۔ وہ اسے محل لے آیا اور اسکے بلی کی طرح ناز نخرے اٹھانے لگا۔۔
نتیجہ: کچھ لوگ جانور پسند ہی ہوتے ہیں انسانوں کے قابل نہیں ہوتے۔۔ 
از قلم ہجوم تنہائی

خرید و فروخت کہانی
 Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen