Chirya ka bacha aur ghongha

ایک تھا چڑیا کا بچہ۔ اپنے گھونسلے میں بیٹھا تھا کہ ایک چیل
 آئی لے اڑی چونچ میں دبا کر۔ ہوا اس دن تند و تیز تھی اڑتے اڑتے چیل جھونکوں کی ذد میں آئی چڑیا کا بوٹ اسکی چونچ سے چھوٹ گیا آگرا سیدھا ایک بڑے سے گھونگھے کے اوپر۔ گھونگھا اپنے خول میں سکڑ سمٹ کر بیٹھا تھا اپنے خول پر نرم سے وجود کے دھم سے آگرنے پر چونکا ۔ خول سے ٹکرا کر چڑیا کا بچہ زمین پرپڑا کراہ رہا تھا۔ گھونگھے نے خول سے باہر نکل کر دیکھا تو اسے بہت ترس آیا۔ اس نے چڑیا کے بوٹ کو منہ میں دبایا اور خول کے اندر لے آیا۔ اسکا خیال رکھنے لگا جو کھاتا اسے کھلاتا چڑیا کا بچہ اس سے مانوس ہوگیا اسکے پر نکل آئے گھونگھے کے ساتھ رہتے وہ جیسے ہی باہر خطرہ محسوس کرتا بھاگ کے گھونگھے کے ساتھ خول میں چھپ جاتا۔ مزید وقت گزرا چڑیا کا بوٹ تنومند ہو چلا تھا اب گھونگھے کے خول میں گھس نہیں پاتا تھا۔ ایکدن وہ اور گھونگھا دونوں باہر سیر کر رہے تھے کہ بلی چلی آئی۔گھونگھا جھٹ اپنے خول میں گھس گیا چڑیا کے بوٹ نے بھی گھسنا چاہا مگر گھونگھا تو پہلے ہی موجود تھا اسکے چھوٹے سے خول میں چڑیا کا بوٹ گھس نہیں پایا اس نے جھلا کر گھونگھے کو خوب چونچیں ماریں گھونگھے کے خون نکل آیا۔ ادھر بلی کے منہ میں تنو مند چڑیا کا بچہ دیکھ کر منہ میں پانی بھر آیا جھٹ اس نے ایک نوالے میں چڑیا کو منہ میں ڈال لیا آخری بار بلی کے منہ سے جب چڑیا کے بوٹ نے آسمان کو دیکھا تو اسے اپنے جیسی کئی چڑیائیں اور چڑے اڑتے نظر آئے اس نے سوچا میں تو فضول میں گھونگھے میں گھستا تھا مجھے تو اڑ جانا چاہیئے تھا۔ گھونگھے نے بلی کو چٹخارے بھرتے سنا تو باہر آکر دیکھا بلی چڑیا کو چٹ کر گئ تھی۔ گھونگھا زخم زخم وجود لیئے واپس خول میں گھس گیا اور پھوٹ پھوٹ کر روتا رہا ۔ زخموں سے چور وجود یہ صدمہ سہار نا سکا کہ جس چڑیا کے بوٹ کی اس نے پرورش کی پالا کھلایا وہ خطرے کی بو پا کر اسی کو چونچیں مار کر زخمی کر بیٹھا۔ 
گھونگھا اپنے خول میں مر گیا تھا۔ 
نتیجہ: فطرت سےجنگ آسان نہیں۔ 
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen