سلطنت کہانی
ایک تھی سلطنت ۔ بڑی سی ۔اسکا نظام اچھا نہیں تھا تو بہت برا بھی نہیں تھا چل رہا تھا
بادشاہ بس جمعے کے جمعے وزیر کو بلاتا پوچھتا ترقی ہو رہی ہے؟ وزیر کہتا ہاں۔ بادشاہ پوچھتا فلاں فلاں کام کیئے۔ وزیر اثبات میں سر ہلاتا ۔بادشاہ مطمئن ہو جاتا۔ ایک دن وزیر نے سوچا کہ کیوں نہ جھوٹ بولنے کی بجائے کوئی ایک آدھا کام کر ہی ڈالوں۔ گیا محل کے باہر کھڑے غربا ء میں خیرات بانٹ آیا۔ سب غرباء بادشاہ کے حضور شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے۔
بادشاہ حیران ہوا۔ اسکی خوب واہ واہ ہو رہی تھی۔ خیر جمعہ آیا بادشاہ نے وزیر کو بلا بھیجا۔وزیر آیا۔
بادشاہ نے پوچھا۔ ترقی ہو رہی ہے۔ وزیر بولا ہاں۔
بادشاہ نے پوچھا خیرات بانٹ دی؟
وزیر اعتماد سے بولا جی ہاں۔
بادشاہ مطمئن ہوگیا۔
اگلا جمعہ آیا غربا پھر محل کے باہر خیرات کے انتظار میں آکھڑے ہوئے۔اس بار تعداد معمول سے ذیادہ تھی۔ بادشاہ خوش ہوا کہ لوگ اس سے خوش ہیں۔
جمعے کو وزیر کو بلا بھیجا۔
سوال دہرائے۔
وزیر نے خوش ہو کر بتایا کہ میں نے تو سب کام کر لیئے اور خیرات بھی بانٹی
وہ اب اپنی کارکردگی پر داد طلب کر رہا تھا
بادشاہ سوچ میں پڑ گیا۔
پھر وزیر سے پوچھنےلگا
بتائو جب سب کام کر لیئے تو اب تم سے کیا کام کرنے کا کہوں؟
وزیر بادشاہ کو دیکھ کر رہ گیا۔
محل کے باہر خیرات اس بار دگنی کی گئ
اگلے جمعے لوگوں کی تعداد دگنی ہوچکی تھی۔ اس بار غربا کے ساتھ دیگر کاروباری افراد بھی موجود تھے
جب خیرات مفت میں مل رہی ہو تو کام کرنے کی کیا ضرورت تھی انہیں۔
نتیجہ :سلطنتیں ایسے نہیں چلا کرتیں
از قلم ہجوم تنہائی
Hajoom E Tanhai
alone?join hajoom
#urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle
#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry
No comments:
Post a Comment