Posts

Showing posts from December, 2020

لمحوں کی زنجیر (آزاد نظم)

ہاتھ سے چھٹتے لمحوں کی زنجیر تھامے وہ اجنبی شہر میں کھڑی لڑکی کیا دیکھتی ہے  کوئی بتائے اسے آج تو کل بن جائے گا کہ کل تو پھر آجائے گا یہ سعی بے کار ٹھہرے گی لمحے کہاں قید ہو پاتے ہیں ازل سے گزرتے رہے ہیں  چھوڑو جانے دو۔۔  اب مٹھی سے خون رسنے لگا ہے۔۔۔ از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry

گھر گھر کہانی

ببلی بنٹی سونی اور ببلو گھر گھر کھیل رہے تھے۔ ببلی اور سونی اپنی ننھی گڑیوں کو سنبھالتی کھانا پکا رہی تھیں صفائی کر رہی تھیں۔ اماں کا دوپٹہ سلیقے سے اوڑھے گھر کے کام نبٹاتی جھوٹ موٹ کی بریانی بنا کر سب گڑیوں بھالوئوں کو بٹھا کر انکے ساتھ کھا رہی تھیں۔ بنٹی بھی دوپٹہ اوڑھے ایک بھالو کو چمکار چمکار کر کھلا رہا تھا ببلو تھوڑی دیر تو دیکھتا رہا پھر جھلا کر پیر پٹخا مجھے بھی کھلائو۔میں کیوں باہر کھڑا ہوں کیونکہ تم پاپا ہو پاپا دفتر چلے گئے ہیں اب پانچ بجے آئیں گے۔ ببلی نے دوپٹہ سر پر جماتے ہوئے مدبرانہ انداز میں سمجھایا یہ بنٹی تو نہیں گیا اسے بھی بھیجو۔۔  ببلو نے گھورا۔ میں ماما بنا ہوا ہوں احمق۔  بنٹی نے دوپٹہ سنبھالتے گھورا۔  لڑکے ماما نہیں بنتے لڑکے پاپا بنتے ہیں پاگل۔  ببلو نے تمسخر اڑایا پاپا بن کے تو گھر میں رہتے ہی نہیں ۔ جو پاپا بنتے کھیل سے ہی نکل جاتے ہیں میں اسلیئے ماما بنا ہوں۔۔۔ بنٹی نے سر پر ہاتھ مار کر اسکی عقل کا ماتم کرتے ہوئے سمجھایا۔  نتیجہ: پاپا کو کھیل سے نکلنا نہیں چاہیئے ویسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #ur...

بے امان کہانی

Image
دنیا ختم ہو رہی تھی۔ ہر انسان اپنی ہیئت بدلتا ختم ہو رہا تھا۔ دنیا میں بچ جانا ہی زندگی کا واحد مقصد رہ گیا تھا۔ ایک تھا کوئی بچ رہا۔ کیونکہ اس میں جینے کی خواہش نہ تھی۔ جو جینا چاہتے تھے مرجاتے تھے۔ کوئی بچتا تو حیران رہ جاتا کہ کیسے بچا۔ ایک افراتفریح تھی۔ سب چیختے چنگھاڑتے اماں کی تلاش میں تھے۔کہیں بلند عمارتیں زمین بوس ہو رہی تھیں کہیں زمین شق ہو رہی تھی۔ سب اپنی اپنی قیامت سے نمٹ رہے تھے۔ کسی نے پکارا۔  کوئی ہے۔  کوئی چونک کر پلٹا  کیا دیکھا کسی پر آسمان آگرا اور زمین تنگ تھی۔ کوئی بھاگا بنا سوچے کہ لمحہ لمحہ سمٹنے والی زمین اس کو نا سما لے۔ کوئی بس آگے بڑھ کر کسی کو بچا لینا چاہتا تھا۔  کوئی اندھا دھند بھاگا۔ کسی کے اوپر سے آسمان کا ملبہ اٹھایا۔ تنگ ہوتی زمین کو ہاتھوں سے روکا۔ اپنی جان لڑا دی۔ پکارا مدد کیلئے۔ کوئی ہے۔  دوسرا کوئی مدد کو آیا کسی کو بچانے میں کوئی لگا ہوا تھا دوسرا کوئی مدد کر گیا۔ کسی کو بچایا۔ کوئی خود ہی بچ رہا۔ کیونکہ کوئی جینا نہیں چاہتا تھا۔ کسی نے شکریہ کہا دوسرا کوئی آگے بڑھ گیا کوئی کسی کے ساتھ ہو لیا۔ کسی کو پتہ تھا امان کہاں ملے...

کوئی جو خود پر روئے۔۔udas urdu shayari

Image
کوئی جو خود پر روئے۔۔ سسک سسک کر روئے۔۔  کتنا روئے ۔۔ بلک بلک کر روئے۔۔ کب تک روئے۔۔ تڑپ تڑپ کر روئے۔۔ رو رو کر تھکے۔۔ اور تھک کر روئے۔۔ کوئی تو لاحق ہوگا غم۔۔ کوئی جو بیٹھے بٹھائے روئے۔۔ یہ انصاف تو نہیں۔۔۔ جو خود پر روئے۔۔ ہر رات روئے۔۔ بن بات روئے۔۔ وہ بس روئے جائے۔۔۔   از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry