ببلی بنٹی سونی اور ببلو گھر گھر کھیل رہے تھے۔ ببلی اور سونی اپنی ننھی گڑیوں کو سنبھالتی کھانا پکا رہی تھیں صفائی کر رہی تھیں۔ اماں کا دوپٹہ سلیقے سے اوڑھے گھر کے کام نبٹاتی جھوٹ موٹ کی بریانی بنا کر سب گڑیوں بھالوئوں کو بٹھا کر انکے ساتھ کھا رہی تھیں۔ بنٹی بھی دوپٹہ اوڑھے ایک بھالو کو چمکار چمکار کر کھلا رہا تھا
ببلو تھوڑی دیر تو دیکھتا رہا پھر جھلا کر پیر پٹخا
مجھے بھی کھلائو۔میں کیوں باہر کھڑا ہوں
کیونکہ تم پاپا ہو پاپا دفتر چلے گئے ہیں اب پانچ بجے آئیں گے۔ ببلی نے دوپٹہ سر پر جماتے ہوئے مدبرانہ انداز میں سمجھایا
یہ بنٹی تو نہیں گیا اسے بھی بھیجو۔۔
ببلو نے گھورا۔
میں ماما بنا ہوا ہوں احمق۔
بنٹی نے دوپٹہ سنبھالتے گھورا۔
لڑکے ماما نہیں بنتے لڑکے پاپا بنتے ہیں پاگل۔
ببلو نے تمسخر اڑایا
پاپا بن کے تو گھر میں رہتے ہی نہیں ۔ جو پاپا بنتے کھیل سے ہی نکل جاتے ہیں میں اسلیئے ماما بنا ہوں۔۔۔
بنٹی نے سر پر ہاتھ مار کر اسکی عقل کا ماتم کرتے ہوئے سمجھایا۔
نتیجہ: پاپا کو کھیل سے نکلنا نہیں چاہیئے ویسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment