بے امان کہانی

دنیا ختم ہو رہی تھی۔ ہر انسان اپنی ہیئت بدلتا ختم ہو رہا تھا۔ دنیا میں بچ جانا ہی زندگی کا واحد مقصد رہ گیا تھا۔ ایک تھا کوئی بچ رہا۔ کیونکہ اس میں جینے کی خواہش نہ تھی۔ جو جینا چاہتے تھے مرجاتے تھے۔ کوئی بچتا تو حیران رہ جاتا کہ کیسے بچا۔ ایک افراتفریح تھی۔ سب چیختے چنگھاڑتے اماں کی تلاش میں تھے۔کہیں بلند عمارتیں زمین بوس ہو رہی تھیں کہیں زمین شق ہو رہی تھی۔ سب اپنی اپنی قیامت سے نمٹ رہے تھے۔ کسی نے پکارا۔ 
کوئی ہے۔ 
کوئی چونک کر پلٹا 
کیا دیکھا کسی پر آسمان آگرا اور زمین تنگ تھی۔
کوئی بھاگا بنا سوچے کہ لمحہ لمحہ سمٹنے والی زمین اس کو نا سما لے۔ کوئی بس آگے بڑھ کر کسی کو بچا لینا چاہتا تھا۔ 
کوئی اندھا دھند بھاگا۔ کسی کے اوپر سے آسمان کا ملبہ اٹھایا۔ تنگ ہوتی زمین کو ہاتھوں سے روکا۔ اپنی جان لڑا دی۔ پکارا مدد کیلئے۔ کوئی ہے۔ 
دوسرا کوئی مدد کو آیا کسی کو بچانے میں کوئی لگا ہوا تھا دوسرا کوئی مدد کر گیا۔ کسی کو بچایا۔ کوئی خود ہی بچ رہا۔ کیونکہ کوئی جینا نہیں چاہتا تھا۔
کسی نے شکریہ کہا دوسرا کوئی آگے بڑھ گیا کوئی کسی کے ساتھ ہو لیا۔ کسی کو پتہ تھا امان کہاں ملے گی۔ کسی کے ہمراہ کوئی بھی امان پاگیا۔ 
امان نے شرط رکھ دی 
کسی کو بچائے گا کوئی مرجائے گا۔ ۔ کوئی رک رہا کسی نے کہا کوئی بھی جی لے۔۔ امان کا فیصلہ اٹل تھا۔
امان نے آخری خواہش مانگی کسی سےلکھے کسی پرچے پر۔۔ کوئی بھی بتا دے جو چاہے۔ 
کسی نے پرچے پر کچھ لکھ کر تھمایا۔ کوئی اپنی خواہش لکھ آیا۔ 
امان کسی کو ملی کوئی بے چارہ ہوا۔ 
کوئی رخصت کا طالب ہوا۔امان نہ سہی زندگی تو اب بھی اسکی تھی۔کوئی جیئے جائے گا بھلے جیسی بھی جیئے زندگی۔۔ 
وقت رخصت امان کو جب کچھ سمجھ نہ آئے 
امان بڑھا آگے دونوں  پرچے تھمائےکہ شائد  کوئی متجسس ہو کر پڑھ پائے
کوئی متجسس تو تھا بے تاب بھی۔زندگی سے تھا بےزار بھی جبھی اپنے لیئے مانگ سکا  نا امان بھی۔
کوئی خواہش لکھ آیا تھا کسی کی خواہش پوری ہو۔ 
کسی کی خواہش تھی۔۔ 
کوئی مرجائے تاکہ وہ امان پائے۔ ۔
کوئی ہنسا۔ ہنسا زور سے روپڑا  
نتیجہ: کسی کو امان دو تو کوئی بچ جاتا ہے۔
Hajoom ETanhai qoutes





از قلم ہجوم تنہائی 
 Hajoom E Tanhai alone?join hajoom 



سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ 
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟ 
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے  
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔




Desi Kimchi seoul korea based Urdu web travel Novel ALL EPISODES LINKS

New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.



Bookmark : urduz.com
kuch acha perho
Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy

New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.


 #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry

1 comment:

Anonymous said...

Lucky Club Casino Site Review | A Successful 2021
Lucky Club Casino is a reputable and reputable gambling site in Europe. It offers a diverse range of casino games for players luckyclub.live in the UK and Ireland.

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen