ہم خواب دیکھنے والوں کو
حقیقت یہ دکھائے
کہ نہ وقت بدلتا ہے
نا لوگ بدلتے ہیں۔
بس یہ خواب رہ جاتا ہے
کہ زندگی میں کبھی
کوئی ایک ایساپل آئے گا
بھلے کچھ نہ مل پائے گا
بس لمحوں کیلئے سہی
یہ وقت مجھ سے کچھ نا چھین پائے گا
نہ وہ ادھورے خواب میرے
نہ وہ خوشکن خیال میرے
ناہو کچھ کر دکھانے کی لگن
نا اپنا آپ منوانے کی دھن
مجھے جانا ہے واپس اس وقت میں
جب
نا پاس تھا کچھ میرے
نا کوئی خواب دیکھے تھے
نا اپنوں کے کچھ چہرے بے نقاب دیکھے تھے
ہاں
بیدار تھی بس میں۔
دنیا سے بیزار تھی بس میں۔
بس وہی وقت مجھے
اب واپس کہیں سے مل جائے
اسی مقام پر زندگئ کے مجھے اب کوئی چھوڑ کر آئے
میں اب وعدہ کرتی ہوں۔
کوئی خواب نہ دیکھوں گی۔
نا حساب زیاں کروں گی
مجھے ایک بار بس اپنے
دل سے خوش ہونا ہے
نہیں چاہیئے کوئی ہنسی
مجھے کھل کر اب رونا ہے۔
کوئی تو اس دنیا میں
بس ایک بار مجھے
اس آگہی سے دور
پہنچا دے۔
پھر بھلے ۔
مجھے میرےخوابوں میں ہی رہنے دے۔
مگرایک بار مجھے
میرے اس
خواب سے جگا دے۔۔
© Hajoom.E.Tanhai
No comments:
Post a Comment