الو بنائو کہانی

ایک تھی کالی چڑیا اس نے ہد ہد سے پوچھا تم چڑیاہو؟
ہد ہد کو غصہ آیا
بولا میں تمہیں چڑیا دکھائی دیتا ہوں؟

چڑیا اسے غصے میں آتے دیکھ کر اڑ گئ
ہد ہد کوئل کے پاس گیا

پوچھا میں کیا چڑیا جیسا لگتا ہوں؟
کوئل بولی چڑیا تو چھوٹی سی ہوتی ہے۔تم یقینا کوے
ہو۔ ہد ہد نے دور بیٹھے کوے کو دیکھا۔اس نے غور کیا کہ کوا تو کالا ہے۔میں کوا نہیں ہو سکتا۔
اسے غصہ آگیا تھا کوئی اسے چڑیا کہہ رہا کوئی کوا سب پرندے پاگل ہوگئے ہیں کیا۔قریب ہی ایک ننھا پرندہ اپنی چونچ سے درخت کی شاخ کھود رہا تھا۔ ہد ہد نے اس سے پوچھا میں ہد ہد ہوں بتائو کیا میں کوا
لگتا ہوں؟
چھوٹا پرندہ بولا نہیں کوے نہیں لگتے
مگر ہد ہد تو میں ہوں تم مجھ جیسے بھی نہیں لگتے ہو۔
فاختہ اور کبوتر انہیں دور سے دیکھ رہے تھے۔کبوتر حیرت سے بولا آجکل ہاتھی بھی اڑنے لگے ہیں؟
کبوتر اڑ کر ہد ہد کے پاس گیا بولا
ہاتھی ہو نا تم ؟ پر کب لگے تمہیں؟
ہد ہد نے غصے سے نتھنے پھلائے اور اڑ گیا
ہد ہد اب طوطے کے پاس آیا
طوطت تم بہت بولتے ہو کہتے ہو دنیا دیکھی ہے
تم بتائو میں کون ہوں؟
طوطا بولا آلو۔
اگلے دن ہد ہد اکیلا بیٹھا تھا کہ فردوسی پرندہ اڑتا آیا اس سے آکر پوچھنے لگا کیسے ہو ہد ہد؟
ہد ہد بولا میں آلو ہوں
فردوسی پرندہ ہنس پڑا
بولا: کس نے کہا تم آلو ہو؟
ہد ید نے بتایا طوطے کہا میں آلو ہوں
فردوسی پرندہ بولا کل طوطے نے مجھ سے نیا لفظ آلو بولنا سیکھا ہے، کل سے ہر بات کے جواب میں آلو کہتا ہے۔
ہد ہد جھنجھلا گیا
بولا تم ہی بتادو میں ہوں کیا؟
فردوسی پرندہ بولا
تم ہد ہد ہو جو خوامخواہ خود کو آلو بنا رہا ہے

ہد ہد ہنس پڑا اور بولا
میں آلو نہیں الو بنا رہا ہوں یہ کہانی پڑھنے والے کو۔



اردو مختصر افسانے، کہانیاں، ناول ، شاعری از قلم ہجوم تنہائی۔ دیسی کمچی سیول کوریا کی سیر پر مبنی اردو ویب سیر ناول ہے جس میں نا صرف آپ سیول کوریا کی سیر کر سکیں گے بلکہ دونوں ممالک کی ثقافت کا تقابلی جائزہ دلچسپ پیرائے میں پڑھنے کو ملے گا ۔ مزید تفصیل کیلئے دیسی کمچی قسط نمبر ایک مطالعہ کیجئے۔ Alone Join Hajoom E Tanhai

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen