short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

انا فلسطینی

 وہ ایک تباہ شدہ گھر کے ملبے پر بیٹھا تھا۔۔  پانچ سال کا چھوٹا سا بچہ۔۔
اف رپورٹر کو کیا کیا دیکھنا پڑتا ہےمیں پاس گیا پوچھا:کیسے ہو؟
مسکرا کر بولا :ٹھیک ہوں۔۔
میں نے پوچھا یہ کس کے گھر کا ملبہ ہے؟
بولا: میرے گھر کا۔۔
میں نے پوچھا : کون کون۔۔
میں رکا ذرا سا پھر جھجک کر پوچھا: کون کون تھا؟
بولا:ماں باپ بہن بھائی سب
میں نے مزید جھجک کر پوچھا: کوئی بچا؟
مسکرا کربولا: نہیں مرگئےماں باپ بہن بھائی سب؟
تو مسکرا کیوں رہے ہو؟ میں جھنجھلایا
مسکرا کر بولا: تاکہ۔۔۔۔۔

تبھی دھماکا سا ہوا ایک قیامت اٹھی تھی۔ ہوا گردباد دھواں شور آہ و فغاں۔
میرا جسم ہوا میں تحلیل ہوا میں ہوا سا ہلکا پھلکا ہوا میں پورے زور سے زمین پر آپڑا۔۔
ہفت اقلیم آنکھوں کے سامنے گھوم گئے۔ وہ بچہ۔۔
مجھے خیال آیا۔ ہمت مجتمع کی ٹٹول کر ذرا سا سہارا لیکر اٹھا اس بچے کو تلاشنا چاہا وہ بچہ برابر میں پڑا تھااسکی مسکراہٹ امر ہوچکی تھی۔۔

ختم شد۔ 






از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry#hajoometanhai #hajoometanhaistories #hajoometanhaipoetry #urdushayari #azadnazm #hajoomshayari #tanhai #hajoom #HajoomETanhai #hajoometanhai #shorturduqoutes #aqwalezareen #urduposts #hajoom #tanhai #life #zindagi #pakistan #urdulovers

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani