Wednesday, August 28, 2019

خفا دفع کہانی khafa dafa kahani

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle


خفا دفع کہانی
ایک بار کوئی سب کو خوش کرنے نکلا ایک ایک سے پوچھنا شروع کیا بتائو کیسے مجھ سے خوش ہوگے کسی نے کہا جھک جائو کوئی جھک گیا
کسی نے کہا بے لوث ہوکر چاہو کسی نے بے لوث محبت کر ڈالی کسی نے اسکا غرور توڑا اور خوش ہوا کسی نے اسکا بھروسہ کسی کو اسکی زخمی انا درکار تھی کسی کو اسکا انکسار ۔ کسی کو اسکی مسکان چھین کر چین ملا کسی کو اسکا چین چھین کر مسکان نصیب ہوئی
ایکدن حساب کرنے بیٹھا  کیا کھویا کیا پایا۔۔
جس کے آگے جھکا اس نے سوچا اسکی کمر ہی ٹیڑھی ہے سو اسے جھکاتا ہی رہا جس نے بے لوث چاہت کی تمنا کی تھی وہ بےوفا اپنی چاہت کسی اور پر لٹا گیا جس نے اسکا غرور توڑا اس نے مغرور ہوکر اسکا ہی ساتھ چھوڑا جس کو کوئی بھروسہ کرکے اپنا سمجھ بیٹھا اس نے بھروسہ ہی توڑ دیا  جس کو کوئی اپنی انا توڑ کر اپناتا تھا وہ تو ٹھوکروں پر رکھنے لگا کوئی انکسار دکھاتا تو کسی پر اسکے انکسارکا یہ اثر ہوتا کہ چاپلوس سمجھ کر اکتا جاتا جو کوئی حساب کرنے بیٹھا تو احساس ہوا تہی دامن ہے مسکان و چین تک نصیب نہیں تبھی کسی کو جانے کیا سوجھی آکر بولا
کوئی ہے دردمند دل رکھنے والا ؟
کوئی تپا بیٹھا تھا منہ پھیر کر بولا دفع ہو
کسی کو اس بے رخی کی امید نہ تھی حیرانگی سے بولا
یوں بے لحاظی دکھانے کا مطلب
کوئی مزید سخت لہجے میں بولا
دفع ہو خفا ہو
کسی کا دل ٹوٹا پلٹ گیا کوئی مڑ کر دیکھنے لگا تو کسی میں کوئی ہی نظر آیا
کوئی ہنس دیا
سنو کوئی تو ہوگا جو دردمند دل رکھے مگر کسی کو کیا لینا ؟
کسی نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا کوئی کہتا رہے کسی کی بلا سے
نتیجہ: خفا کرو دفع کرو

Saturday, August 24, 2019

کوئی کسی کی کہانی

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle
پرانے وقتوں کی کہانی 
پرانے وقتوں کی بات ہے ایک تھا کوئی اسے کچھ نہ کچھ پڑھنے کی عادت تھی۔ اسے جہاں جو ملتا پڑھ ڈالتا۔ اپنے شہر کے سب کتب خانے اس نے چاٹ ڈالے ہر طرح کی کتاب پڑھی ۔ پڑھتے پڑھتے اسکا علم بڑھتے بڑھتے انسانوں تک جا پہنچا۔ اس نے چہرے پڑھنے سیکھ لیئے۔کہیں کسی کی پیشانی کے بل گنتا تو کبھی کسی کی آنکھوں کے کنارے پڑتی شکنیں ۔کبھی کسی کے گالوں پر پھوٹتی شفق کو حیا کی بجائے غیض سے تعبیر کیا تو کبھی کسی کے لبوں کے بے وجہ پھیلےرہنے کو مسکراہٹ سمجھنا چھوڑ دیا۔۔
سمجھنے کو سمجھنے لگا دنیا کو جاننے کو جان گیا دنیا والوں کو۔ کوئی اسکو کچھ کہہ جاتا تو گھنٹوں کوئی روتا کوئی دنیا کی فکروں پر بھیج کر لعنت بے فکری سے گھنٹوں سوتا۔ کسی کو کوئی ناکارہ لگتا ۔ کوئی کسی کو بے وجہ
اس کھینچا تانی میں کبھی کسی نے کہہ دیا 
کچھ تو کرے کوئی
کوئی دکھی ہوگیا
کوئی تو کچھ کرتا ورنہ کسی کی کیا مجال تھی کہ انگلی اٹھا دے
کوئی پہروں کڑھا ۔کسی کی جانے بلا۔ کسی کے کچھ کہنے سے کیا ہوتا کوئی کاش جان پاتا۔ کوئی بے موت مرتا گیا کسی کو کوئی فرق نہ پڑا۔  کسی دن کوئی کہنے لگا۔۔ 
کسی نے جو بھی کہا ہو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اور کوئی جو 
بھی کرے کسی کو کیا ۔۔ 
کوئی چونکا۔  سمجھا۔ پھر ہنس دیا۔ 
نتیجہ: کیا فرق پڑتا کسی کو ؟ کوئی کچھ کرے نہ کرے؟

Tuesday, August 20, 2019

ahwaal safar kahani احوال سفر کہانی

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories
#shayari

احوال سفر کہانی
ایک تھا مسافر اسے دور دراز کا سفر در پیش تھا کسی سرائے میں ٹھہرا
ٹھہرا رہا برسوں بیت چلے
کسی شناسا سے ملاقات ہوئی شناسا نے دریافت کیا
منزل ملی کتنا سفر طے ہوا؟
واپسی کا کب ارادہ ہے
مسافر ٹکر ٹکر شکل دیکھتا رہا
شناسا کو تفصیل درکار تھی سو اصرار جاری رکھا
مسافر نے آہ بھر کر کہا
میرا سفر تمام ہو گیا منزل پھر بھی کوسوں دور ٹھہری میں چلتا تھا نہ رکتا تھا
مجھے نہ منزل کی طلب رہی نہ سفر جاری رکھنے کی سکت
سو یہاں رہتا ہوں سمجھو 
مختصر یہ
کہ میں ہوں ۔۔۔
تفصیل یہ ہے کہ
یہیں ہوں ۔۔۔۔
شناسا کو تعجب ہوا مگر اسکی بات دل کو لگی پاس بیٹھ گیا
گیے وقتوں میں قصہ مشہور تھا زندگی کے سفر میں قسمت کے نام کا ایک سرایے تھا
وہاں کچھ درویش رہتے تھے جو وہاں جاتا تھا رہ جاتا تھا
نتیجہ : قسمت اپنی اپنی

Sunday, August 18, 2019

zindagi kahani زندگی کی کہانی

زندگی کہانی
ایک تھا کوئی خالی ہاتھ نکلا تھا کہیں سے۔ کسی کو ہمدردی تھی کسی کو ترس آیا کسی نے تو اسکو تھا اسی حال کو پہنچایا ۔ وہ گھبرایا تھا پچھتایا تھا اسے یہ نہ کسی نے بتایا تھا کہ جو ہنس نہیں رہے اس پر درحقیقت لوگ اچھے ہیں۔ وہ جا رہا تھا اکیلا  پر اسے کوئی روکتا  نہ تھا۔ وہ سہہ رہا تھا سب خود پر کبھی روتا نہ تھا۔ ۔  پر پھنسا رہا وہیں۔ اسکی زندگی میں لوگ نئے آتے گئے۔ اسے انکے رویئے یہی سمجھاتے گئے۔۔ جو اپنے تھے نظر دیکھ کر چراتے گئے۔۔ 
احباب اسے  دیکھ کر منہ چھپاتے گئے۔ 
جن سے رکھا واسطہ وہ تعلق ٹوٹتے گئے 
بڑھتی عمر گئ ساتھ چھوٹتے گئے۔۔ وہ سود و زیاں کا کرنے بیٹھا حساب ۔ دل بوجھل ہوا پلٹ دیا زندگی کا باب۔
اب اپنی قبر پر لاش اپنی ہی یوں دفنانے آیا ہے۔ 
پہنے بے حسی کا کفن جینے کے بہانے لایا ہے۔
نتیجہ : مر جایئے جی اٹھیں گے

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle




Saturday, August 17, 2019

India Vs Pakistan Nuclear War

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai
#nuclearwar #indiavspak
#kashmirissue #istandwithkashmir #indianforeignminister
#Pakistan #India #imrankhanpm #moodipm


A shoutout for Indians And Pakistanis we need to discuss about the future of India and Pakistan.
India threatens Pakistan that " India can initiate the nuclear war" Nuclear war is totally not out of the option as India continuously violating the line of control between India and Pakistan using cluster bombs on urban areas of Pakistan causing alot of casualties. Pakistan has already told India that Pakistan will retaliate and being an atomic power will use any weapon posessed by Pakistan. 
Now what? kashmir issue is already in United Nations secuirty Council and whole world is following this issue this type of statement will only increase the heat . As being Muslim we Pakistani believe that no matter what this life span we are living is going to end . We beleive in shahadat ( dying in the name of Allah) . we dont fear war. but for the sake of humanity and peace in Indo-Pak I invite all Indians and Pakistanis to share their perspective of war , I welcome all type of opinions yet be precise and use good language as we need to discuss wether we should talk or let our future generation fight for life and live in stoneage. Use this space and  comment your views.
Rules : dont use abusive language 
use urdu /hindi/ english but plz use roman script so that poeple can understand 

کنو کہانیkinu kahani

کینو کہانی 
ایک تھا کینو کھٹا تھا 
اسے کوئی کھانے کو تیار نہیں ہوتا تھا کنو کا رنگ بھی سرخ نہیں تھا سب اسے کھٹا کینو سمجھ کر توڑتے ہی نہ تھے 
اسکے ساتھ کے لٹکے سب کینو توڑے گیے درخت گنجا ہو چلا مگر نہ اسکا رنگ بدلہ نہ کسی نے اسے توڑا
سارا سارا دن دھوپ پڑتی رہتی اس پر 
وہ جلتا کلستا رہتا درخت سے جان چھٹ جیے دعا کرتا میں میٹھا ہو جاؤں توڑ لے مجھے کوئی 
خیر میٹھا تو نہ ہوا مگر ایک بچے کی اس پر نظر پر پتھر مارا توڑ لیا اسے 
کنو خوش ہوا میری قسمت کھل گئی آخر کار میں توڑا گیا ابھی اچھی طرح سے خوش بھی نہ ہو پایا تھا کہ بچے نے اسے چھیلنا شروع کر دیا کنو تڑپ اٹھا بچے نے نہ صرف اسکا چھلکا اتارا بلکہ سب پھانکیں بھی الگ کر ڈالیں 
دو تین اکٹھے منہ میں ڈالیں چبایا اور آخ کر کے تھوک دیا 
اف اتنا کھٹا ؟ میں نہیں کھٹا اسے 
اس نے یونہی اسکو درخت کے پاس ہی پھینکا اور چل دیا 
کنو پڑا روتا رہا کئی موسم گزرے کنو کی سب پھانکیں گلتی گیں بیج زمین میں دفن ہو چلے ان سے پودے نکلے کنو کا پورا درخت کھڑا ہو گیا 
اس درخت سے نکلنے والے سب پھل میٹھے نکلے 
نتیجہ : ہم کنو کی طرح اپنے لئے شر مانگتے مل جاتا تڑپ اٹھتے پھر آخر میں احساس ہوتا  اس میں بھی ہمارے کوئی بھلائی چھپی ہے

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle

Wednesday, August 14, 2019

بکرا کہانی bakra kahani

بکرا کہانی
میں میں میں۔۔
وہ ایک سرخ بکرا تھا ۔جانے رات سے اسے کیا ہوا تھا کہ میں میں میں کرکے پورا محلہ جگا رکھا تھا۔ بکرا عید کو تیسرا دن تھا جس جس نے قربانی کرنی تھی کرلی تھی آج تو لازمی ہی کر لینی تھی مگر شام ہونے کو آئی بکرے کی آواز آئے چلی جا رہی تھی۔ میں میں میں۔۔
کون رہ گیا آخر قربانی سے۔ جھلا کر وہ اٹھا ۔وہ خود گڈریا تھا بکروں کا پورا ریوڑ سنبھالتا تھا آج تک ایسی کراہیں کسی بکرے کی نہ سنی۔ یوں لگتا تھا چھری تلے آچکا ہے مگر جان نکلنے میں اتنا وقت تو نہیں لگتا    کوئی اناڑی قصائی ہوگا۔اس نے سوچا  ۔
نہ اسے عید سے غرض تھی نہ قربانی سے ۔ وہ تو محلے والوں سے گوشت کی بھی توقع نہ کرتا تھا اسے ضرورت ہی نہ تھی مگر اس وقت تو دل کر رہا تھا اس بکرے کو خود اپنے ہاتھوں سے ذبح کر ڈالے بکرے کا شور رات سے تواتر سے آئے جا رہا تھا
وہ پیروں میں چپل پھنساتا دروازہ کھول کر باہر نکلا تو دیکھا اسکا ہمسایہ بھی بکرے کی آواز سے پریشان سر ہاتھوں میں تھامے تھڑے پر بیٹھا تھا
تم بھی بکرے کے شور سے اٹھ آئے ہو باہر؟
 اس نے سرخ آنکھوں سے اوپر دیکھا اور دھیرے سے سر ہلا دیا
یہ ہے کس کا بکرا۔۔ وہ جھلا ہی گیا
ہمسائے نے بمشکل انگلی اٹھا کر اپنے سینے کی جانب اشارہ کیا ابھی منہ سے کچھ بولا بھی نہ تھا کوئی چمک کر پاٹ دار آواز میں بولا۔یہ سرخ بکرا ہے میرا ہے سمجھے۔
دھوتی کا پلو کندھے پر ڈالے بکرے کو گھسیٹتا ہوا کوئی
انسان نما درندہ ان دونوں کا مشترکہ پڑوسی ہی تھا
اس نے بکرے کے اوپر تین چیرے لگائے ہوئے تھے۔
ایک گردن پر دوسرا اگلی دو ٹانگوں اور کمر کو علیحدہ کرتا ہوا چیرہ تیسرا پچھلی دو ٹانگوں کو علیحدہ کرتا ہوا
بکرے کی تڑپن عروج پر تھی اسکی آنکھیں پھوڑئ جا چکی تھیں
گردن سے خون رس رہا تھا منہ پر کپڑا باندھ رکھا تھا
انسان ہو؟ بکرے کو زبح تو ٹھیک سے کر لو اور یہ وہی بکرا ہے نا جو تم نے میرے ریوڑ سے غائب کیا تھا؟ بات سنو اسکی پچھلی دونوں ٹانگیں شرافت سے مجھے دے دینا اسکو پالا بے شک تم نے ہے مگر چوری تم نے میری ہی بکری کا بچہ کیا تھا یاد ہے نا؟
اسکا انداز دبنگ تھا انسان نما درندے کی دھوتی سے جھانکتی نیم برہنہ ٹانگیں واضح طور پر کانپی تھیں
مائی باپ بکرا کٹنے تو دیں زرا سا چیرہ لگانا تک تو محلے والوں نے دوبھر کر رکھا ہے۔
اس نے کینہ توز نظروں سے ہمسائے کوگھورا تھا
ہمسایہ خاموش تھا مگر نگاہ بتاتی تھی کسی شدید غم و غصے کو دبا کر بیٹھا ہے۔
 یہ ہرا  بکرا ہے اسکے پاس تو ہرا بکرا کبھی تھا ہی نہیں اس نے میرے بکرے کو چھین کر زخموں سے سرخ کیا ہے
ہمسائے نے چیخ کر کر کہا تھا
اس  نے بھی غور سے دیکھا تو سرخی اسے زخم سے رستے لہو کا شاخسانہ دکھائی دی بکرا واقعی سبز ہی تھا۔
مگر بکرے کےتین حصے کر نے سے سالم بکرا ملنا تو کسی کو بھی نہ تھا ہمسائے نے چیخ ضرور مار دی تھی  انسان نما درندہ ٹھٹکا بھی تھا پر باز نہ آیا ۔۔
سر جھٹک کر بکرے کے سر پر ہاتھ پھیرنے لگا
آپ مجھ سے بات کر لیں تھوڑا بہت گوشت آپکو بھی دےدوں گا۔۔ اس نے آنکھ ماری۔۔
وہ شش و پنج میں پڑ گیا۔۔
دونوں ہی ہمسائے تھے دونوں سے ہی بگاڑ ممکن نہ تھی۔ اور دونوں ہی بکرے پر لڑ رہے تھے۔ اور اور۔
بکرے کا شور میری نیند خراب کرے جارہا۔۔
وہ وہیں کھڑا سر کھجانے لگا۔۔
بکرے نے تکلیف سے تڑپ کر ایک اور بےتاب آواز نکالی۔
اسکی دریدہ آنکھوں سے خوں رنگ پانی رواں تھا۔۔

نتیجہ: بکرے کے مرنے کا انتظار ہے کیا؟؟؟؟؟؟
#istandwithkashmir#metaphor
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen