کتا کہانی kutta kahani

ایک دفعہ کا ذکر ہےدو دوست عازم سفر ہوئے۔خیال دنیا گھومنے کا تھا۔ابھی پہلا ہی پڑائو تھا کہ انکو راستے میں ایک کتا ملا۔ بھوک سے بلک رہا تھا انہوں نے اپنی خوراک کا کچھ حصہ اسے دے دیا۔ کتا ممنون ہوا بھوک مٹائی وفا کر بیٹھا۔ انکے ساتھ محو سفر ہوا۔میدانوں پہاڑوں ریگزاروں برفزاروں میں طوفانوں  سے نمٹتے ژالہ باری میں کڑکتی سردی ہو یا پرتپش دھوپ انکے سنگ رہا ہرمصیبت ہر آرام میں ساتھ رہا دونوں کہتے یہ کتا انکا تیسرا دوست ہے ۔ ایک بار وہ کسی ریگستان سے گزر رہے تھے کہ گردباد کی لپیٹ میں آگئے۔ دوست سے دوست بچھڑا ۔ایک کسی کونے پہنچا دوسرا دوسرے کونے۔ وقت بیتا مہینوں گزرے ایک کو دوسرے کا کوئی اتا پتہ نہ تھا
 برسوں بیتے دونوں نے دنیا گھومی مگر الگ الگ ۔ ایک انجان ملک میں انجان جگہ  پھرتے ایک بار پھر سر راہ ملاقات ہوئی۔ خوش ہوئے ایک دوسرے کو دیکھ کر۔ زندگی کا احوال بتانے کو قریبی سرائے جا بیٹھے تبھی ایک مرگھلا سا ضعیف کتا انکے پائوں کے پاس لوٹیاں لگانے لگا۔۔ 
سرائے کا مالک گھبرایا آیا معزرت کرنے لگا۔ 
ایک دوست نے کراہیت سے اس مر گھلے سے بد شکل کتے کو دیکھا 
ایسا بد شکل بوڑھا کتا کس کام کا ہے جو پال رکھا ہے؟
کتا کراہتے ہوئے دھیرے سے بھونک اٹھا۔
سرائے کا مالک کچھ کہتے کہتے چپ ہو گیا۔۔ 
کتا مر گیا تھا۔۔ 
نتیجہ: انسان کتے نہیں ہوتے۔۔۔۔ 




از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai

 alone?join hajoom
انکو بھی پڑھیئے
yeh-ju-asmaan-hay
معروف کہانی...maroof kahani
waqt-kahani
maut-kahani


 #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp


No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen