ہرنی کی کہانی۔
ایک تھی ہرنی بے حد خوبصورت قلانچیں بھرتی پھرتی تھی جنگل میں اسکی دوستی ایک گینڈی سے تھی۔ گینڈی موٹی بھدی ہرنی کا ساتھ نہیں دے پاتی تھی۔ مگر ہرنی کو اسکی قدر تھی۔ ہرنی کو جنگل کے سب نشیب و فراز پتہ تھے اسکو جنگل کے پتے پتے ڈالی ڈالی کی۔خبر تھی۔ وہ جنگل میں اکثر دیگر جانوروں کو جنگل کی معلومات بانٹتی پھرتی تھی۔ گینڈی کو اسکا ساتھ دینا مشکل لگتا تھا۔یہ کیا ادھر سے ادھر پھرو وہ بس اپنے تالاب کے پاس لوٹیاں لگانے میں خوش تھی۔رفتہ رفتہ دوریاں بڑھیں ہرنی کبھی کبھی ملنے آتی مگر گینڈی سے یہ زحمت تک نہ ہوتی۔ ہرنی نے گینڈی کو خوبصورت پھولوں کا تاج تحفہ دیا ۔ گینڈی نے لے لیا بعد میں ہنسی جانوروں کی ہڈیوں کا تاج دیتی یہ تو مرجھا جائے گا۔ وہی ہوا تاج ایک دو دفعہ پہنا پھر مرجھا گیا۔ مگر گینڈی کو فائدہ ہوا ایک گینڈے کو تاج پہنے گینڈی اتنی پسند آئی کہ اس سے شادی کرنے کی پیشکش کر ڈالی۔ گینڈی اب خوش اپنے گینڈے اور اپنے منے سے گینڈے کے ساتھ وہیں اسی تالاب میں لوٹیاں لگاتی رہی۔
ایک دن اس نے دیکھا ہرنی کشتی پر بیٹھی جا رہی ہے۔ تیر کر اسکے پاس پہنچی ہرنی اسے دیکھ کر خوش ہوئی مگر گینڈی کو حیرت ہوئی کہ خشکی کا جانور اور کشتی کے اوپر کیا ماجرا؟
ہرنی ہنسی بولی اس کو جنگل جنگل سیر کرتے ایک سمندر کنارہ ملا وہاں یہ کشتی بھی تھی۔ اسکا ملاح زخمی تھا اس نے اسکی مدد کی سو ملاح اسے اب اکثر دور دراز سمندر کی سیر کراتا ہے آج گھومتے وہ اپنے آبائی جنگل آنکلی تو گینڈی سے ملاقات ہوگئ۔
گینڈی لپک کر کشتی پر چڑھی اچھا اچھا ملاح سے ملوائو۔
ہرنی نے مسکرا کر اشارہ کیا۔ کشتی گینڈی کے وزن سے ایک جانب جھک رہی تھی۔ ہرنی نے جلدی جلدی کشتی کا سامان ایک طرف رکھ کر کشتی کو متوازن کیا مگر گینڈی کچھ اور ہی طرف متوجہ تھی ملاح تو
دو ہاتھوں پائوں والا وہ لمبا چوڑا انسان تھا
ارے ؟ گینڈی بدمزہ ہوئی
یہ تو انسان ہے۔۔ میں سمجھی ہرن ہوگا کوئی
ہرنی ہنسی تم نے کبھی کسی ہرن کو کشتی چلاتے دیکھا؟
گینڈی نے منہ بنایا
کیا فائدہ ہے اسکا تمہیں۔ ایک قلانچ تک تو بھر نہیں سکتا کوئی ہرن ڈھونڈتی۔۔
ہرنی سنجیدہ ہوئی۔۔ انسان کا منہ اتر گیا تھا۔۔
ہرن کشتی نہیں چلا سکتے نا ہی دور دراز سفر کرتے ہیں الٹا اپنی زندگی درندوں سے بچانے میں ہی گزار دیتے۔۔
تو زندگی میں اور کام ہی کیا ہوتا؟ کونسا تم نے دنیا گھومنی ہے
گینڈی نے سر جھٹکا کشتی ڈول ڈول گئ۔
گینڈی جب سے کشتی میں سوار تھی انسان اور ہرنی کشتی کومتوازن کرنے کی فکر میں لگے تھے۔۔
خیر تم نے ہمیشہ فالتو ہی کام۔کیئے ہیں اب کیا یہ جال ، لنگر رسیاں پکڑے کھڑی ہو؟
ہرنی نے انسان کو دیکھا انسان نے ہرنی کو دونوں نے جال لنگر رسیاں چھوڑیں کشتی کے اگلے حصے کی جانب بھاگے کشتی غیر متوازن ہوئی گینڈی اچھل کر پانی میں گری انسان اور ہرنی نے بمشکل تختے سے لٹک کر کشتی کو الٹنے سے بچایا۔۔
کشتی کا وزن آدھا رہ گیا تھا۔۔ دونوں نے ہاتھ ملایا اب انکا ارادہ ایمیزون کے جنگلوں تک سفر کرنے کا تھا۔۔
نتیجہ : زندگی کی کشتی چلانی ہو تو انسان ڈھونڈیں جو آپکے خوابوں کے راستے میں ہم سفر بنیں۔ گینڈوں کو اپنی زندگی کی کشتی کو غیر متوازن کرنے کیلئے اس میں سوار ہی نہ ہونے دیں۔۔۔
از قلم ہجوم تنہائی
Hajoom E Tanhai
alone?join hajoom
#urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle
#urdupoetry #urdu #poetry
#shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry#hajoometanhai #hajoometanhaistories #hajoometanhaipoetry #urdushayari #azadnazm #hajoomshayari #tanhai #hajoom #HajoomETanhai #hajoometanhai #shorturduqoutes #aqwalezareen #urduposts #hajoom #tanhai #life #zindagi #pakistan #urdulovers
1 comment:
ad018 replica bags designer ho993
Post a Comment