Thursday, May 14, 2020

kahi un kahi kahani کہی ان کہی کہانی

پرانے وقتوں کی بات ہے ایک بادشاہ بہت بوڑھا ہو چکا تھا مگر چاق و چوبند تھا سیاسی دائوپیچ کا ماہر ریاست کو بخوبی چلا رہا تھا اسکا ولی عہد اب بادشاہت کا خواہاں تھا اس نے باپ سے کہہ بھی دیا کہ اب اسے ریاستی امور اسے سونپ دینے چاہیئیں مگر بادشاہ اسے خود سے زیادہ اہل نہیں سمجھتا تھا۔ شہزادے کو بادشاہت کا شوق چڑھ چکا تھا۔ مگر وہ باپ کے تقدس کو پامال کرنا نہیں چاہتا تھا۔ ولی عہد کا ایک دوست تھا اس نے ولی عہد سے ایک دن کہا کہ اگروہ سو دن کے اندر بادشاہ کو نقصان پہنچائے بنا تخت اسے دلوا دے تو ولی عہد اسے کیا انعام و اکرام سے نوازے گا ۔ولی عہد نے کہا اگر میں بادشاہ بن گیا تو تمہیں وزیر بنالوں گا۔ مگر تم میرے باپ کو نقصان پہنچائے بنا ایسا کیسے کرپائوگے؟ وہ دوست ہنس دیا۔ کہہ کہہ کر  ولی عہد نے منہ بنایا کہنے سے کیا ہوتا؟ دوست چلا گیا۔ دوست نے بادشاہ کا اعتماد جیتا اور اسکے خاص غلاموں میں شامل ہوگیا جو ہروقت بادشاہ کی خدمت کیلئے حاضر رہتے۔ بادشاہ اکثر اسے دوسرے غلاموں سے کھسر پھسر کرتے دیکھتا۔ ایکدن اپنے غلام سے پوچھا آخر یہ کیا کہتا ہے۔ غلام نے جان کی امان پا کر عرض کی کہ یہ کہتا ہے بادشاہ سلامت اب اتنے چاق و چوبند نظر نہیں آتے انکو آرام کی ضرورت ہے۔اب انہیں ولی عہد کو تخت سونپ دینا چاہیئے۔۔   بادشاہ نے گردن سہلائی اور کہنے لگا مجھے واقعی تھکن ہورہی ہے۔ بادشاہ روز اس غلام سے پوچھتا آج اس نے کیا کہا وہ غلام روز بادشاہ کو بس یہی بتاتا اسی طرح سو دن گزر گئے جس دن سو دن پورے ہوئے اس سے اگلے روز بادشاہ نے تخت ولی عہد کے حوالے کرکے گوشہ نشینی اختیار کر لی۔ ولی عہد بادشاہ بن گیا۔ اسکا دوست حاضر ہوا اپنی کارگزاری پر تعریف و توصیف وصولنے کی غرض سے گویا ہوا 
بادشاہ سلامت مجھے وزیر مقرر کیجئے۔ 
بادشاہ نے حیران ہو کر پوچھا آخر کیوں؟ 
دوست نے کہا آپ نے خود کہا تھا اگر میں آپکو تخت دلوا دوں سو دن میں تو آپ مجھے اپنا وزیر بنا لیں گے۔ 
بادشاہ نے مزید حیرت سے پوچھا
تو تم نے کیا کیا؟ 
دوست بولا میں نے سو دن تک محل کے غلاموں سے کہا کہ بادشاہ سلامت کو چاہیئے تخت آپکو سونپ دیں۔ 
بادشاہ ہنسنے لگا۔ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوگیا۔ 
تم سو دن تک محل کے غلاموں سے یہ کہتے رہے ؟؟؟ بدھو۔۔ 
کہنے سے کیا ہوتا بھلا۔۔۔ 
نتیجہ: سبسکرائب کر لیں میرا بلاگ۔۔ میں بھی بس کہہ ہی سکتی ہوں 

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry

Sunday, April 19, 2020

بنیان والے انکل۔۔banyan walay uncle

بنیان والے انکل کی کہانی...
ایک تھے انکل ہر وقت بنیان پہنے رہتے تھے...
شلوار پہنتے تھے مگر کبھی بھی قمیض میں نظر نہیں اتے تھے...
جانے کیا وجہ تھی..
صبح اچھا بھلا پورے کپڑے پہن کے دفتر جاتے
مگر واپس گھر اتے اور قمیض اتار دیتے
ہم بچے کافی حیران ہوتے تھے کتنے بے شرم انکلے ہیں...
ایک دن وہ انکلے نہا کے ٹیریس پر آ گیۓ ...
ہم بچوں نے ان کو دیکھا اور ہم اندر کمرے میں گھس گیۓ...
کیوں کے اس بار وہ صرف تولیہ پہن کے باھر آگیے تھے...
اور ٹیرس پر وائپر لگانے لگ گئے
نتیجہ : کپڑے پہننا اچھی بات ہوتی ہے۔
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry

Wednesday, April 15, 2020

Billi kahani

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک بادشاہ تھا۔ اس نے بلی پال رکھی تھی بہت ناز نخرے اٹھاتا تھا اسکے بلی کو کھرونچ بھی آجائے تو مرنے لگتا تھا اتنا پیار کرتا تھا اس سے۔ بادشاہ کی ملکہ بھی تھی۔ اسے اکثر بادشاہ سے یہی شکایت رہتی تھی کہ وہ بلی سے ذیادہ پیار کرتا ہے اسکا خیال ذیادہ رکھتا ہے ملکہ کو نہیں پوچھتا۔ایکدن ملکہ غمگین سی تھی۔ اپنی خاص خادمہ سے اپنا احوال کہا خادمہ نے تسلی دی اور کہا بادشاہ کے ساتھ دوپہر کو طعام کیجئے۔ میں آپکو کچھ خاص پیش کروں گی جس کے بعد بادشاہ سلامت آپکے ہی ہو جائیں گے۔ملکہ۔خوش ہو گئ بادشاہ کو پیغام بھجوایا آج دوپہر کو ہمارے ساتھ کھانا تناول فرمائیے۔ بادشاہ نے دعوت منظور کر لی۔ملکہ خوب اچھی طرح سنگھار کرکے تیار ہوئی ۔ بادشاہ آیا اسکے ساتھ بیٹھی۔ خادمہ نے بھنا ہوا گوشت پیش کیا دونوں نے چٹخارے لیکر تناول کیا۔ بادشاہ کو یہ گوشت اتنا لذیذ لگا کہ کل پھر اسی دعوت کی فرمائش کردی۔ خادمہ نے کورنش بجا لا کر درخوست کی
اگر جان کی امان پائوں تو عرض کروں؟
بادشاہ نے اجازت دے دی۔۔
کہنے لگی۔
کل کیلئے یہی ذائقہ میسر نہ ہو سکے گا۔ کیونکہ یہ آپکی پالتو بلی کا گوشت ہے۔ تاہم اگر بلی کا گوشت پسند فرمائیں تو کل کیلئے مزید بلیاں زبح کروا کر دعوت عام کا اہتمام کیا جا سکتا یے۔۔
بادشاہ کو یہ جان کر صدمہ تو پہنچا کہ یہ اسکی محبوب بلی کا گوشت تھا جسے وہ چٹخارے لیکر کھا گیا ہے مگر ذائیقہ زبان پر تازہ تھا سو اجازت دے دی۔
اگلے دن بادشاہ کو پھر بلی کا بھنا ہوا گوشت کھانے کو ملا اور آگے یہ سلسلہ یونہی چلتا گیا۔ملکہ مطمئن ہوئی کہ بادشاہ نے بلی کا صدمہ نہیں لیا۔ پر کیا بادشاہ ملکہ کو سالم مل گیا؟
نہیں۔ بادشاہ ایک بار شکار پر گیا تو وہاں اسے ایک شکاری کتا پسند آگیا ۔ وہ اسے محل لے آیا اور اسکے بلی کی طرح ناز نخرے اٹھانے لگا۔۔
نتیجہ: کچھ لوگ جانور پسند ہی ہوتے ہیں انسانوں کے قابل نہیں ہوتے۔۔ 
از قلم ہجوم تنہائی

خرید و فروخت کہانی
 Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry

Friday, April 10, 2020

Rooh azad hay...


روح کے بوجھ ڈھوتے ہوئے۔۔
جسم تھک کر میرا لیٹا۔۔
یہ تھکن کیسی تھی۔۔
میں سوچ میں پڑا۔۔
یہ شور کیسا کون روتا ہے مجھے؟
دل خاموش ہے۔۔ روح آزاد ہے۔۔
پر یہ جو ہجوم ہے ۔۔۔۔
میری روح کی آزادی پر روتا ہے۔۔
مجھ پر رونے والے کیا جانیں۔۔
میں مانند بادل ہلکا ہوا ہوں۔۔




از قلم ہجوم تنہائی۔۔




muslims-should-not-watch-lgbt-dramas/

ی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry

Sunday, April 5, 2020

خرید و فروخت کہانی

خرید و فروخت کہانی۔۔

وہ عجیب خریدار تھا۔لمحےخریدنے والوں میں واحد بیچنے والا۔بے مول
لمحوں کا بھائو بس ایک نگاہ مانگی۔
کوئئ دیکھنے کی قیمت وصولتا ہے بھلا؟ مگر خریدار ایسا تھا کہ میں نے نگاہ دے ڈالی۔ ایک نگاہ ترس بھری۔ 
جنکے لمحے بے کیف ہوں وہ بیچ ہی ڈالتے یہ سوچے بنا ہر آرزو کے بدلے بھی لمحے انمول ٹھہرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نتیجہ: بیچیئے مگر یاد رکھیئے زندگی کچھ دو کچھ لو کی بنیاد پر چلتی ہے۔
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry

Wednesday, March 25, 2020

انتظار کہانیintezar kahani

انتظار کہانی۔۔
hajoom e tanhai qoutes on your qoute urdu aqwal e zareen intezar kahani
intezar kahani
انتظار کہانی

ایک تھا مصور۔ با کمال تھا۔ کیا کیا فن پارے تخلیق کیئے۔
اپنے ہنر کو خود ہی ہراتا ۔ نیا شاہکار تخلیق کر ڈالتا۔ گمان تھا اسے کسی روز کوئی انمول فن پارہ صفحہ قرطاس پر اتارے گا کہ دنیا دنگ رہ جائے گی۔ اپنے لیئے جو طے کیا نیا محاذ پھر اسے ہوا جانے کیوں خود پر ناز۔ اپنے ہر فن پارے کا ناقد خود بن بیٹھا۔ بناتا خود بگاڑتا بھی خود۔ شاہکار ہوئے تھے جیسے اس سے انجانے میں خلق۔ اب گماں ہوتا تھا کہ چھنتا جاتا ہے اس سے ہنر۔ ایک پل بنانے بیٹھا مقدر ۔ بنائے کچھ آڑھے ترچھے  لکیروں کے جال۔ ایک لکیر کو بنایا وقت ایک لیکر کو انتظار۔ انتظار کی لکیر ہوئی دائرے سے آہنگ۔ وقت بیضوی دائروں سے ہوتا گیا تنگ۔۔ سوچ میں پڑتا مصور بے دھیان ہوا۔ قرطاس پر بے ہنگم ہوا ہاتھ چند نقطوں کا بھی انتظام ہوا۔  مصور امید توڑ بیٹھا۔ تصویر نا مکمل چھوڑی  دل موڑ بیٹھا۔ 
شاہکار تخلیق کر بیٹھوں اس خواہش نے مجھے رکھا خوار تھا۔۔ وقت آئے گا تو مجھ سے شاہکار بن پائے گا۔۔ مصور ادراک کے لمحوں میں رو پڑا۔۔
مجھےوقت کا انتظار تھا۔۔۔
اس انتظار میں جانے
میرا وقت ہی گزر گیا۔۔
نتیجہ: پچھتانے کااب کیا فائدہ۔۔۔ 
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp

Saturday, March 14, 2020

Welcome to Life Book

welcome to lifebook
this is not free and never ever will b easy to live
dont post everything in ur life...
dont add people dont share anything with them dont comment plz
newsfeed
everyone is busy in their own life dont bother
add as friend suggestions
ignor them u are better alone than being with them lol
 Msgs
actually no one wants to talk to u 
do u ?
notifications
u have memories to look back in
but u dnt hv time btw
a life u liked once is no more
your  friends dont need u anymore 
no one is interested in what u r doing
u r live on life book but no one is watching 
oops everything went wrong ur life book is not responding
oh poor soul successfuly  loged out 😊
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen