short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

ایک سبق آموز کہانی

ایک اور کہانی۔۔۔ 



ایک تھی چڑیا۔۔ چھوٹی سی اڑتی پھرتی تھی۔ ایک تھا کوا۔۔ کائیں کائیں کرتا تھا۔ ایک روز چڑیا اڑتی جارہی تھی کوا کائیں کائیں کرنے لگا۔ چڑیا گھبرا کر اڑان بھرنا بھول گئ۔ جا کر ٹکرائی سیدھا درخت میں۔ خوب چوٹ لگی چوں چوں کرنے لگی۔ کرتی گئ۔ کوا کائیں کائیں کرتا آیا چڑیا سے خوب لڑا۔۔ 
اتنا شور مچا رکھا ہے کہ مجھے میری کائیں کائیں کی آواز ہی نہیں آرہی۔ 
چڑیا چوں چوں کرکے بتانے کی کوشش کرتی رہی کہ اسکی کائیں کائیں کتنی بری بھدی ہے کہ اڑتی چڑیا کا دل سہما سکتی ہے۔۔ 
کوا کائیں کائیں کرتا واپس ہوا۔۔ اس بار چڑیا سے اونچی آواز میں کائیں کائیں کرتا رہا۔ 
چڑیا چپ ہوئی۔۔۔ وہیں درخت کے سائے میں رات گزاری اپنے گھونسلے میں واپس نہ جا سکی۔ 
اگلی صبح کوے کی بھیانک کائیں کائیں کی آواز سے آنکھ کھلی۔ چڑ کر اٹھی فورا واپسی کا ارادہ کیا اڑی مگر اوپر کیا دیکھتی ہے کوا جس درخت پر رہتا تھا وہ کٹ کے نیچے آرہا ۔۔ کچھ انسان درخت کاٹ کر لاد کے لے جا رہے تھے۔۔۔ 
چڑیا کو ہمدردی ہوئی کوے سے اظہار افسوس کرنے گئ
میاں کوے تمہارا تو گھر ہی ٹوٹ گیا۔ آئیندہ کسی کے ساتھ ذیادتی نا کرنا اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔
 کوا اسے دیکھ کر غصے میں آگیا مزید کائیں کائیں کرتا گیا۔۔ 
بولا تمہاری چوں چوں کی وجہ سے ساری رات میں سو نہ سکا اور تمہاری شکل دیکھنے کی وجہ سے میرا درخت ہی کٹ گیا اتنی منحوس ہو تم دفع ہو جائو۔ اپنے لیئے ٹھکانہ ڈھونڈو کوئی ٹھکانہ ہوتا تو یوں درخت پر رات نہ گزارنی پڑتی۔ میرا کیا ہے جنگل بہت کسی جنگل میں جا بسیرا کروں گا۔ 
درخت جس گھر میں لگا تھا اسکی بالکنی میں کھڑی عورت نے بد مزا سا ہو کر درخت کے اوپر چکراتے کوے کو دیکھا۔۔ تنفر سے بڑ بڑائی۔۔ 
شکر ہے جان چھٹی اس کوے سے سونےنہیں دیتا تھا ہروقت کی کائیں کائیں سن کر سر میں درد ہو جاتا تھا۔ اسکے گھونسلے کی وجہ سے درخت ہی کٹوانا پڑ گیا اب مزا آئے گا اسے جب نیا درخت ڈھونڈ کے ٹھکانہ بنانا پڑے گا۔ سارا دن درخت پر پڑا کائیں کائیں کرتا تھا۔۔ 
لاری کے پاس کھڑا اسکا شوہر بیوی کو غصے سے دیکھ رہا تھا۔ 
عجیب خرد دماغ عورت ہے میرے دادا کے زمانے کا درخت کٹوا دیا۔ اتنئ سکون پسند ہوتی تو میرا جینا بڑ بڑ کرکے حرام نہ کر رکھا ہوتا۔ اس درخت کی جگہ اسکی زبان کٹوا دینی چاہیئے تھی۔ اسکو لگ پتہ جائے گا جب میں دوسری لا کراسکے سر پر بٹھائوں گا۔۔ 

لاری پر لدا درخت حسرت سے چڑیا اورکوے کو دیکھ کر سوچ رہا تھا 
میری تو جڑیں مضبوط تھیں ایک جھٹکے میں اکھاڑ دیا گیا ان بے چاروں کا تو ٹھکانہ ہی میں تھا جانے کہاں جائیں گے اب۔۔ 
نتیجہ: ہر کوئی اپنی جگہ سمجھتا کہ دنیا اسی کے دم سے چل رہی ہے۔۔۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کوے اور چڑیا کی لڑائی ہو تو درخت کٹ جاتا ہے۔وہی درخت جسے لگتا اسکی جڑ بے حد مضبوط ہے۔۔ اسے کٹوانے والی کی طرح جسکا سکون چند پل کا مہمان رہ گیا تھا۔۔ 


از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry#hajoometanhai #hajoometanhaistories #hajoometanhaipoetry #urdushayari #azadnazm #hajoomshayari #tanhai #hajoom #HajoomETanhai #hajoometanhai #shorturduqoutes #aqwalezareen #urduposts #hajoom #tanhai #life #zindagi #pakistan #urdulovers

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani