نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

phool sookhte gayay |urdu heart touching qoutes

پھول سوکھتے گئے پانی ذیادہ مل گیا تھا انہیں نتیجہ: جو چیز چاہیئے ہو وہ بھی ذیادہ نہیں چاہیئے ہوتی ہے۔ ۔ ⭐️Click the link https://temu.to/k/ettre6cnajt to get 💰Rs.15,000 coupon bundle!

kaghaz ki kashti kaghaz ka samander

مختصر بدنصیب کہانی ایک تھی کشتی ڈوب رہی کا کاغذ کی تھی۔۔ کاغذ کی کشتی سمندر میں؟ نہیں۔۔ سمندر بھی توکاغذ پر سجا تھا۔۔ پھر بھی ڈوب گئ۔۔ بات نصیب کی تھی۔۔ نتیجہ: اس کہانی کا نصیب ہی برا تھا۔۔ urduz web digest ایک اور علامتی کہا نی پڑھیئے  kaghaz-ki-kashti-kaghaz-ka-samander The-7-step-korean-skin-care-routine.html

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

Chirya aur chipkali kahani

ایک تھی چڑیا۔ اس نے اپنا ایک پیارا سا گھونسلہ بنایا۔ اس میں انڈے دیئے۔ انڈوں سے بچے نکلے اڑ گئے ایک بچہ اڑ نہ سکا۔ چڑیا نے غور سے دیکھا تو بچہ اسکا لگتا بھی نہ تھا۔ اس نے شائد اس انڈے کو جنم تو نہیں دیا تھا مگر پالا ضرور تھا۔ پالے کی محبت حاوی ہوئی اس بڑے ہوتے بچے کو بھی دانہ دنکا چگاتی رہی۔ بچہ بڑا ہوتا گیا۔ اتنا بڑا کہ چڑیا سے بھی بڑا ہوگیا۔ اسکے پر نکل آئے۔ چڑیا کیلئے اب اسکا پیٹ بھرنا ممکن نہ رہا۔ اڑ اڑ کر دانہ لا لا کر تھک جاتی یہ بچہ اسے بھوک سے بلبلا کر ٹھونگے مارتا۔ چڑیا زخمی زخمی ہوجاتی۔ اسی پر بس نہیں ایک دن چڑیا نے دانہ چگایا۔ تھک کر سستانے بیٹھی تو اس بچے نے اتنی زور کا ٹھونگا دیا کہ چڑیا گھونسلے سے نکل گئ۔ جلدی جلدی پر مار کر خود کو گرنے سے بچایا۔ بچہ غور سے دیکھ رہا تھا۔ اس نے بھی چڑیا کی نقل میں گھونسلے سے چھلانگ ماری اپنے ہاتھ پوری قوت سے پھڑپھڑائے ۔ مگر اسکے ہاتھ تو پروں کی طرح اسے ہوا میں سہارا نہ دے سکے۔ دھپ سے زمین پر آرہا۔ چڑیا اڑ کر نیچے آئی چونچ میں اسکی دم دبائی۔ اسے اڑ کر اوپر لے جانا چاہا۔ بچہ اپنی دم دبتے محسوس کرکے چیخ پڑا خود کو چھڑانے لگا چڑیا سے اسکے وجود...

perhi likhi machli kahani

ایک تھی مچھلی۔ اسکو شیشے کے گھر میں کسی نے کتب خانے میں رکھا ہوا تھا۔ روز لوگوں کو گھنٹوں گردن جھکائے کتابیں پڑھتے دیکھ کر اسے بھی پڑھنے کا شوق ہو گیا۔اپنی محدود جگہ میں تیرتے ہوئے لوگوں کو کتابیں پڑھتے دیکھ دیکھ کر ادھر سے ادھر ہوتی جاتی اور پڑھتی جاتی۔ یوں  فلسفہ، تاریخ ، سائنس ، اردو ادب غرض ہر موضوع پر کتابیں پڑھتی گئ۔  یہاں تک کہ اسے ادراک ہوا کہ تعلیم نے اسکی شخصیت بدل کر رکھ دی ہے۔ اب وہ عام مچھلی کی طرح تیرنے اور کھانے کی بجائے سوچوں میں گم  رہتی ۔ ایک دن سوچتے ہوئے مراقبے میں چلی گئ۔ کتب خانے کے ملازم کی صفائی کرتے ہوئے اس پر نظر پڑی سمجھا مر گئ۔ اسے نکال کر میز پر رکھے اخبار پر رکھ دیا کہ صفائی کے بعد پھینک دے گا۔ مچھلی نے پڑھ رکھا تھا کہ ایک عام مچھلی 10 منٹ تک پانی کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے سو اس مہلت کو غنیمت جان کر اس کی علم کی پیاس مزید بھڑک اٹھی۔ اس نے اسی اخبار کو پڑھنا شروع کردیا۔ اخبار پڑھتے اسکی حالت غیرہونے لگی خوف کے مارے اسکی آنکھیں ابل سی پڑیں اس نے بے تابی سے اپنے پر اور سر کو اخبار پر پٹخنا شروع کردیا ۔ اخبار پھڑپھڑا اٹھا۔کتب خانے کی خاموشی کی چادر...

Maa ek khubsurat rishta

یہ لکیریں ہیں نا دیوار پر دراصل میرے بچوں کی شرارتیں سجی ہیں urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

Hard work pays

Hard work pays off in the future, but laziness pays off now. ... :P urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen