short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

پکارستان کہانی Pukaristan kahani

پکار ستان کہانی
ایک تھا بادشاہ اسے پکارنے کی عادت تھی اٹھتے بیٹھتے کسی نہ کسی کو پکار بیٹھتا۔ وہ بھی بے وجہ۔ اسکے سب شاہی ملازمین اسکی عادت سے تنگ تھے۔ کیونکہ بادشاہ کے پکارنے پر انہیں کورنش بجا لانی پڑتی تھی مگر جب بھی وقت بے وقت اسکی پکار پردوڑے دوڑے جاتے تو کوئی کام ہی نہ ہوتا تھا بادشاہ کو یہ منہ لٹکا کے واپس آجاتے۔ ایک بار ایک خادم کو ترکیب سوجھی۔ اس نے بادشاہ کے کھانے میں ایک ایسی دوا ملا دی جس سے گلا بند ہو جاتا تھا۔
بادشاہ نے کھانا کھایا تو حسب عادت پکارنے کی کوشش کی مگر منہ سے آواز نہیں نکلی ۔ اس رات تمام خدام سکون سے سوئے۔ صبح انکی آنکھ ایک پکار سے کھلی ۔
 سب اٹھ کر دوڑے تو دیکھا ملکہ پکار رہی تھی بادشاہ کو اور بادشاہ جواب دینے سے قاصر تھا
نتیجہ: گلا گھونٹ دینے مسلئہ ختم نہیں ہوتا ہے

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani