اود بلائو کہانی۔۔
ایک تھا بچہ ساحل کنارے اپنی بلی سے کھیل رہا تھا۔ بلی بچے سے دور بھاگ رہی تھی اور بچہ اسکے پیچھے۔بلی بچے سے دور بھاگتے بھاگتے سمندر کی لہر کی زد میں آگئ۔ بچے کو بلی بہت پیاری تھی۔ اسکے پیچھے بھاگتا گیا۔ بلی اگلی لہر سے سمندر سے نکل کر واپس ساحل کی جانب دوڑ گئ۔
بچہ ڈبکیاں کھانے لگا۔ دور ایک اود بلائو تیر رہا تھا۔ بچے بے ہوش ہونے لگا تو دوڑ کر آیا اسے اپنی پشت پر لاد کر باہر ساحل پر لا رکھا۔ بچے کو منہ سے الٹ کر اسکی پشت دباتے ہوئے بچے کے پھیپھڑوں سے پانی نکالنے لگا۔ ہانپ ہانپ گیا۔ ہمت نہ ہاری۔ بچے کو اپنے پروں سے تھپتھپایا۔ بچے نے آنکھ کھولی۔
اود بلائو اس پر جھکا ہوا تھا۔ بچے نے منہ پھیر لیا۔ دور کچھ فاصلے پر بلی بیٹھی دھوپ سینک رہی تھی۔ اٹھا دوڑ کر اسکے پاس گیا اسے بانہوں میں بھینچ لیا۔ بلی کسمسائی اسکی بانہوں سے نکل کر دورہٹ کر جا بیٹھی۔
بچہ اسے پیار سے بلانے لگا۔۔ سو نخروں سے پاس آبیٹھی بچہ اسی پر خوش ہوگیا۔ بلی بچے کو گود میں بیٹھی اسکے پائوں پر پنجہ مار رہی تھی۔
اود بلائو نے دیکھا بچے کے پائوں میں بس ایک جوتا تھا۔اس نے متلاشی نگاہوں سے ساحل کو دیکھا کچھ فاصلے پر بچے کا دوسرا جوتا پڑا تھا۔گھسٹتا گیا جوتا منہ میں دبا کر لایا اور بچے کے پاس رکھ دیا۔
بچے نے نگاہ اٹھا کر دیکھا اور پھر جوتا اٹھا کر پہننے لگا کہ بلی کو شرارت سوجھی بچے کے جوتے کو منہ میں دبا کر بھاگ کھڑی ہوئی۔
بچہ اسکی شرارت پر ہنسا۔ اسکے پیچھے بھاگنے لگا۔
اود بلائو کھڑا دیکھتا رہا۔ بلی نے بچے کے جوتے کو نوچ کھسوٹ دیا تھا۔ بچہ اسکی شرارت پر خوش ہنس رہا تھا۔
نتیجہ :انسانوں کی محبت میں درجہ بندیاں ہوتی ہیں۔
کوئی پیارا کوئی بہت پیارا کوئی پیارا ہی نہیں ہوتا۔۔ پھر چاہے وہ کچھ بھی کرلے اس پر پیار آتا ہی نہیں۔۔۔۔۔
Hajoom E Tanhai
alone?join hajoom
سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔
Desi Kimchi seoul korea based Urdu web travel Novel ALL EPISODES LINKS
New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.
Bookmark : urduz.com
kuch acha perho
Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy
New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.
#urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle
#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry
No comments:
Post a Comment