Posts

چھپکلی کہانی

چھپکلی کہانی  ایک بار ایک چھوٹی سی پیلی سی چھپکلی اداس سی ٹیوب لائٹ کے پیچھے بیٹھی تھی سوچ رہی تھی  آخر سب مجھ سے گھن کیوں کھاتے ہیں  اتنے میں کمرے میں ایک لڑکی داخل ہوئی چھپکلی سے رہا نہ گیا نیچے اتر آیی اور دیوار سے چپکے چپکے بولی  بات سنو  لڑکی کی اسکو دیکھ کر خوف کے مارے آواز بند ہو گئی  چھپکلی نے حیران ہو کر پوچھا  یہ لڑکیاں مجھ سے اتنا ڈرتی کیوں ہیں  لڑکی چیخ اٹھی  امی ام امی  چھپکلی باتیں کر رہی ہے  ٹھک  امی کی جوتی این نشانے پر لگا اور چھپکلی دھپ سے زمین پر گری مر گئی  نتیجہ : کچھ سوال جان لیوا ہوتے ہیں  از قلم ہجوم تنہائی

کٹ کٹ کٹاک کہانی

کٹ کٹ کٹاک کہانی  ایک بار ایک  آدمی کسی گاؤں کے چوپال کے پاس وہاں کے بزرگ حقہ گڑگڑاتے ہوئے چارپائی پر بیٹھے دھوپ سینک رہے تھے اس نے دیکھا سب بے چین تھے بار بار کبھی چارپائی کے نیچے جھانکتے کبھی اضطراری انداز میں  ادھر ادھر دیکھتے جیسے کچھ ڈھونڈ رہے ہوں آدمی انکے قریب گیا اور دریافت کیا کیا ماجرا ہے؟ ان میں سے ایک نے کہا : یہاں کوئی مرغی ہے اسکی آواز آرہی ہے مگر دکھائی نہیں دے رہی  لو سنو پھر آواز ای  آدمی نے بھی آواز کو سنا اسے عجیب سا احساس ہوا اس نے ادھر ادھر دیکھ کر آواز کا منبع تلاش کیا قریب ہی ایک درخت سے آواز آرہی تھی  آدمی قریب گیا تو دیکھا اس پر ایک بچہ چڑھا بیٹھا ہے جو شرارت سے  کٹ کٹ کٹاک کی آواز نکال رہا تھا آدمی کان سے پکڑ کر بچے کو ان بزرگوں کے پاس لیا  بچہ کھلکھلا کر ہنس رہا تھا بزرگ بھی اسکی شرارت پر ہنس دیے نتیجہ : کٹ کٹ کرنے والی ہر چیز مرغی نہیں ہوتی ...  از قلم ہجوم تنہائی

عقاب کہانی... auqaab kahani

Kahani time... ek dafa ka zikar hay do auqab thay... Bah aur Aidi dono behtreen dost thay... dono k mashghalay ek thay... dono ki dilchaspyan ek theen... dono aksar apas me shart lagaya kertya thay kon zada ooncha uray ga... hamesha aidi jeet jata tha... us k pass her jeet ki nishani maujod thi... ek bar Bah say kisi aur auqab ne race lagae ... is bar Bah jeet gaya... us ne ajeeb herkat ki... apna jeet ka nishan la k Aidi ko thama dia... tum is k qabil ho ager yeh race tum lagate tau b tum hi jeettay... Aidi ko yeh tau pata tha k woh bah say behtar hay mager yeh nishan usay nahi Bah ko mila tha... tb Aidi ko samjh nahi aya tha us ne khushi khushi le lia tha... us k baad aj tak Aidi kisi say b na jeet paya... haan Aidi aur Bah ne us k baad kabhi race b nahi lagai... Moral : haar jeet kismat say muqadar banti qabliat say nahi...  by hajoom e tanhai  by:) by  by haj عقاب کہانی ایک دفعہ کا ذکر ہے دو عقاب تھے  باہ اور ایڈی دونوں بہترین دوست تھے دونوں...

احوال سفر کہانی

احوال سفر کہانی  ایک تھا مسافر اسے دور دراز کا سفر در پیش تھا کسی سرائے میں ٹھہرا  ٹھہرا رہا برسوں بیت چلے  کسی شناسا سے ملاقات ہوئے شناسا نے دریافت کیا  منزل ملی کتنا سفر طے ہوا؟  واپسی کا کب ارادہ ہے  مسافر ٹکر ٹکر شکل دیکھتا رہا  شناسا کو تفصیل درکار تھی سو اصرار جاری رکھا  مسافر نے آہ بھر کر کہا  میرا سفر تمام ہو گیا منزل پھر بھی کوسوں دور ٹھہری میں چلتا تھا نہ رکتا تھا  مجھے نہ منزل کی طلب رہی نہ سفر جاری رکھنے کی سکت  سو یہاں رہتا ہوں سمجھو   مختصر یہ  کہ میں ہوں ۔۔۔ تفصیل یہ ہے کہ  یہیں ہوں ۔۔۔۔ شناسا کو تعجب ہوا مگر اسکی بات دل کو لگی پاس بیٹھ گیا  گیے وقتوں میں قصہ مشہور تھا زندگی کے سفر میں قسمت کے نام کا ایک سرایے تھا  وہاں کچھ درویش رہتے تھے جو وہاں جاتا تھا رہ جاتا تھا  نتیجہ : قسمت اپنی اپنی  از قلم ہجوم تنہائی

بلندی کہانی

بلندی کہانی  ایک تھی چیونٹی  اس نے سوچا اونچے پہاڑ پر چڑھ کر دیکھ دنیا کسی دکھائی دیتی ہے  وہ دھیرے دھیرے چڑھتی رہی کی دن سفر طے کیا  راستے کی کٹھنائیوں کا مقابلہ کیا آخر اوپر پہنچ گئی  پہاڑ بہت اونچا تھا اسے وہاں سے بھی دنیا دکھائی بڑی ہی دی  تھک کر واپس آنا چاہا رہ چلتے کسی مسافر کے پاؤں تلے کچلی گئی درد سے نڈھال ہو کے چلائی اندھے ہو کیا؟اتنے اونچے پہاڑ پر چڑھ گئی پھر بھی دکھائی نہ دی ؟ مگر اسکو واقعی مسافر دیکھ نہیں پایا تھا کیوں کہ وہ ابھی بھی چھوٹی سی چیونٹی ہی تھی  نتیجہ : اونچائی نصیب سے ملتی اونچایوں کی خواہش کرنے سے نہیں  از قلم ہجوم تنہائی

گلاس کہانی

ایک بار رات کے وقت کچھ لال بیگ باورچی خانے کے سلیب پر چہل قدمی کر رہی تھے ادھر ادھر  کی باتیں کرتے ہوئے انکو جانے کیا سوجھی ایک گلاس میں گھس کر بیٹھ گیے  ایک لال بیگ نے دوسرے سے پوچھا  یار تیرے مستقبل کے کیا ارادے ہیں ؟ کیا کرنا ہے آگے زندگی میں ؟ دوسرا لال بیگ سوچ میں پڑ گیا ابھی جواب بھی نہی دینے پایا تھا کہ باورچی خانے کی بتی جلی نیند میں گم ایک لڑکی آیی اس نے گلاس میں پانی بھرا اور غٹا غٹ چڑھا گئی  نتیجہ : گلاس میں بیٹھ کر باتیں نہیں کرنی چاہے  از قلم ہجوم تنہائی

میرا حرف حرف رویا ہے

لفظ بنتے بنتے  ایک لفظ جم گیا ہزار مفہوم باندھے  لفظ لفظوں کے پیچھے بھاگے  وہ جملہ نہ بن سکا مجھے اسکا مترادف بھی نہ مل سکا وہ لفظ اب بھی کھویا ہے میرا حرف حرف رویا ہے  از قلم ہجوم تنہائی