Posts

انتظار کہانیintezar kahani

Image
انتظار کہانی۔۔ intezar kahani انتظار کہانی ایک تھا مصور۔ با کمال تھا۔ کیا کیا فن پارے تخلیق کیئے۔ اپنے ہنر کو خود ہی ہراتا ۔ نیا شاہکار تخلیق کر ڈالتا۔ گمان تھا اسے کسی روز کوئی انمول فن پارہ صفحہ قرطاس پر اتارے گا کہ دنیا دنگ رہ جائے گی۔ اپنے لیئے جو طے کیا نیا محاذ پھر اسے ہوا جانے کیوں خود پر ناز۔ اپنے ہر فن پارے کا ناقد خود بن بیٹھا۔ بناتا خود بگاڑتا بھی خود۔ شاہکار ہوئے تھے جیسے اس سے انجانے میں خلق۔ اب گماں ہوتا تھا کہ چھنتا جاتا ہے اس سے ہنر۔ ایک پل بنانے بیٹھا مقدر ۔ بنائے کچھ آڑھے ترچھے  لکیروں کے جال۔ ایک لکیر کو بنایا وقت ایک لیکر کو انتظار۔ انتظار کی لکیر ہوئی دائرے سے آہنگ۔ وقت بیضوی دائروں سے ہوتا گیا تنگ۔۔ سوچ میں پڑتا مصور بے دھیان ہوا۔ قرطاس پر بے ہنگم ہوا ہاتھ چند نقطوں کا بھی انتظام ہوا۔  مصور امید توڑ بیٹھا۔ تصویر نا مکمل چھوڑی  دل موڑ بیٹھا۔  شاہکار تخلیق کر بیٹھوں اس خواہش نے مجھے رکھا خوار تھا۔۔ وقت آئے گا تو مجھ سے شاہکار بن پائے گا۔۔ مصور ادراک کے لمحوں میں رو پڑا۔۔ مجھےوقت کا انتظار تھا۔۔۔ اس انتظار میں جانے میرا وقت ہی گزر گ...

Welcome to Life Book

welcome to lifebook this is not free and never ever will b easy to live dont post everything in ur life... dont add people dont share anything with them dont comment plz newsfeed everyone is busy in their own life dont bother add as friend suggestions ignor them u are better alone than being with them lol  Msgs actually no one wants to talk to u  do u ? notifications u have memories to look back in but u dnt hv time btw a life u liked once is no more your  friends dont need u anymore  no one is interested in what u r doing u r live on life book but no one is watching  oops everything went wrong ur life book is not responding oh poor soul successfuly  loged out 😊 از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #laho...

کتا کہانی kutta kahani

Image
ایک دفعہ کا ذکر ہےدو دوست عازم سفر ہوئے۔خیال دنیا گھومنے کا تھا۔ابھی پہلا ہی پڑائو تھا کہ انکو راستے میں ایک کتا ملا۔ بھوک سے بلک رہا تھا انہوں نے اپنی خوراک کا کچھ حصہ اسے دے دیا۔ کتا ممنون ہوا بھوک مٹائی وفا کر بیٹھا۔ انکے ساتھ محو سفر ہوا۔میدانوں پہاڑوں ریگزاروں برفزاروں میں طوفانوں  سے نمٹتے ژالہ باری میں کڑکتی سردی ہو یا پرتپش دھوپ انکے سنگ رہا ہرمصیبت ہر آرام میں ساتھ رہا دونوں کہتے یہ کتا انکا تیسرا دوست ہے ۔ ایک بار وہ کسی ریگستان سے گزر رہے تھے کہ گردباد کی لپیٹ میں آگئے۔ دوست سے دوست بچھڑا ۔ایک کسی کونے پہنچا دوسرا دوسرے کونے۔ وقت بیتا مہینوں گزرے ایک کو دوسرے کا کوئی اتا پتہ نہ تھا  برسوں بیتے دونوں نے دنیا گھومی مگر الگ الگ ۔ ایک انجان ملک میں انجان جگہ  پھرتے ایک بار پھر سر راہ ملاقات ہوئی۔ خوش ہوئے ایک دوسرے کو دیکھ کر۔ زندگی کا احوال بتانے کو قریبی سرائے جا بیٹھے تبھی ایک مرگھلا سا ضعیف کتا انکے پائوں کے پاس لوٹیاں لگانے لگا۔۔  سرائے کا مالک گھبرایا آیا معزرت کرنے لگا۔  ایک دوست نے کراہیت سے اس مر گھلے سے بد شکل کتے کو دیکھا  ایسا بد شکل...

موت کہانیmaut kahani

Image
ایک بار کسی کو مرنے کا بھوت سوار ہوا۔زندگی سے بےزار خود کشی کرنے پہنچا دریا کنارے ۔ کودنے لگا تو سوچا زندگی کو ایک موقع تو دوں کیا خبر بدل جائے وقت۔ سوچا کوئی اور یہاں آیا تو اس سے پوچھے گا کہ جی جائوں یا مر جائوں پھر جو وہ کہے کر گزروں گا۔ کھڑا رہا دن گزرا وقت بیتا خود کشی کا ارادہ ٹال گیا وہیں کنارے بیٹھ رہا۔زندگی کی جانب لوٹنے لگا تبھی وہاں کوئی اور آگیا۔ آکر دریا کنارے بیٹھ رہا کسی کو موقع ملا بھاگ کر اسکے پاس آیا پوچھا جی جائوں یا مر جائوں؟ کوئی سوچ میں پڑا پھر بولا مر جائو یوں جی جائو گے۔۔ کسی کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ مر تو رہا ہی ہوں مگر مجھ میں جو مر رہا ہے وہ جینے کا شوقین تھا کسی کو کوئی مسکرا کر دیکھنے لگا۔۔ مجھ میں جو مر چکا وہ اب جینے کا شوق رکھتا ہے۔۔ کسی نے خود کشی کا ارادہ ترک کیا لوٹ آیا۔۔ نتیجہ: مرنےوالے ہی جینا چاہتے از قلم ہجوم تنہائی alone? join hajoom... join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoe...

yeh ju asmaan hay...یہ جو آسمان ہے

Image
آزاد نظم  یہ جو آسمان ہے یہ جو خوبصورت آسمان ہے۔۔   مجھ پر الٹا ہوا۔۔  مجھے گھورتا ہے۔۔  مجھ پر دھاڑتاہے۔۔ مجھے ڈر لگتا ہے اس سے۔۔  جانے کیوں۔۔ مجھے زمین پر رہتے بھی۔۔ اس پر سے۔۔ گرنے سے ڈر لگتا ہے۔۔  آزاد نظم Azad nazam urdu Azad nazam yeh ju asmaan hay ... yeh ju khoobsurat asmaan hay mujh par ulta hua mujhay ghoorta hay mujh par dhaarta hay mujhay dar lgta hay is se janay kiun mujhay zameen par rehtay bhi is par say girnay say dar lagta hay.... از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp

بھگوڑا کہانیbhagora kahani....

Image
بھگوڑا کہانی ایک تھا کوئی بھاگ جاتا تھا۔ کوئی مسلئہ ہو کوئی پریشانی ہو وہ راہ فرار اختیار کرتا تھا۔ اسلیئے نہیں کہ اس کو مسلئے حل کرنے میں دلچسپی نہ تھی۔ بلکہ اسلیئے کہ اسکے پاس مسائل سے نمٹنے کا حل ہی نہیں ہوتا تھا۔اسکے مسلئے ہی پیسے سے متعلق تھے جو کبھی اسکے پاس ضرورت جتنا نہ آیا ۔ اسکو جو چاہیئے وہ بس خریدا جا سکتا تھا۔۔ قوت خرید نہ ہونے کے باعث وہ بس بھاگ جاتا ۔۔ یہاں ہی مگر یہاں سے دور۔  ایک دن سچ مچ بھی بھاگتا رہاسوچا اس وقت تک بھاگے جب تک بھاگ نہ چکے اپنے آپ سے ۔۔ اپنی سوچ سے۔۔  مگر خود سے کون بھاگ سکتا ۔۔ اپنے آپ سے بھاگ کر تھکا گرا۔۔   کل پھر بھاگ اٹھے گا۔۔  نتیجہ: بھاگنے سے ذہنی وزن کم نہیں ہوتا۔۔ از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone? join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature...

معروف کہانی

Image
معروف کہانی ایک بار کسی معروف کو کسی نے پکارا۔ گاڑی کی جانب بڑھتے ہوئے اسکے قدم رک اسے گئے دل دھڑک اٹھا چاہے جانے کا احساس حاوی ہوا سوچا جانے کیا چاہت ہوگی تصویر کھنچوانی ہے ساتھ یا بس آٹوگراف ۔۔ دونوں کیلئے ذہنی طور پر تیار ہو کر جو مڑ کر دیکھا تو کسی نے اسکے ہم نام کو پکارا تھا دوڑ کر کسی نے اس ہم نام کا پیچھا کیا ۔ کسی نے مغالطے میں ہاتھ ہلا دیا تھا کسی کو کہ شائد کسی نے اسے ہی پکارا ہے۔۔  کسی اور  نے اسکی یہی تصویر کھینچ لی اور اس عنوان کے ساتھ شائع کر دی کسی معروف کو کسی نے کہیں پہچانا ہی نہیں۔۔  کسی نے سوچا کسی کو کسی کی پہچان ہی نہیں رہی دنیا میں۔ نتیجہ: کسی کو کیا کسی کو پہچان لے یا نا پہچانے از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #...