نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

خفا دفع کہانی khafa dafa kahani

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle خفا دفع کہانی ایک بار کوئی سب کو خوش کرنے نکلا ایک ایک سے پوچھنا شروع کیا بتائو کیسے مجھ سے خوش ہوگے کسی نے کہا جھک جائو کوئی جھک گیا کسی نے کہا بے لوث ہوکر چاہو کسی نے بے لوث محبت کر ڈالی کسی نے اسکا غرور توڑا اور خوش ہوا کسی نے اسکا بھروسہ کسی کو اسکی زخمی انا درکار تھی کسی کو اسکا انکسار ۔ کسی کو اسکی مسکان چھین کر چین ملا کسی کو اسکا چین چھین کر مسکان نصیب ہوئی ایکدن حساب کرنے بیٹھا  کیا کھویا کیا پایا۔۔ جس کے آگے جھکا اس نے سوچا اسکی کمر ہی ٹیڑھی ہے سو اسے جھکاتا ہی رہا جس نے بے لوث چاہت کی تمنا کی تھی وہ بےوفا اپنی چاہت کسی اور پر لٹا گیا جس نے اسکا غرور توڑا اس نے مغرور ہوکر اسکا ہی ساتھ چھوڑا جس کو کوئی بھروسہ کرکے اپنا سمجھ بیٹھا اس نے بھروسہ ہی توڑ دیا  جس کو کوئی اپنی انا توڑ کر اپناتا تھا وہ تو ٹھوکروں پر رکھنے لگا کوئی انکسار دکھاتا تو کسی پر اسکے انکسارکا یہ اثر ہوتا کہ چاپلوس سمجھ کر اکتا جاتا جو کوئی حساب کرنے بیٹھا تو احساس ہوا تہی دامن ہے مسکان و ...

کوئی کسی کی کہانی

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle پرانے وقتوں کی کہانی  پرانے وقتوں کی بات ہے ایک تھا کوئی اسے کچھ نہ کچھ پڑھنے کی عادت تھی۔ اسے جہاں جو ملتا پڑھ ڈالتا۔ اپنے شہر کے سب کتب خانے اس نے چاٹ ڈالے ہر طرح کی کتاب پڑھی ۔ پڑھتے پڑھتے اسکا علم بڑھتے بڑھتے انسانوں تک جا پہنچا۔ اس نے چہرے پڑھنے سیکھ لیئے۔کہیں کسی کی پیشانی کے بل گنتا تو کبھی کسی کی آنکھوں کے کنارے پڑتی شکنیں ۔کبھی کسی کے گالوں پر پھوٹتی شفق کو حیا کی بجائے غیض سے تعبیر کیا تو کبھی کسی کے لبوں کے بے وجہ پھیلےرہنے کو مسکراہٹ سمجھنا چھوڑ دیا۔۔ سمجھنے کو سمجھنے لگا دنیا کو جاننے کو جان گیا دنیا والوں کو۔ کوئی اسکو کچھ کہہ جاتا تو گھنٹوں کوئی روتا کوئی دنیا کی فکروں پر بھیج کر لعنت بے فکری سے گھنٹوں سوتا۔ کسی کو کوئی ناکارہ لگتا ۔ کوئی کسی کو بے وجہ اس کھینچا تانی میں کبھی کسی نے کہہ دیا  کچھ تو کرے کوئی کوئی دکھی ہوگیا کوئی تو کچھ کرتا ورنہ کسی کی کیا مجال تھی کہ انگلی اٹھا دے کوئی پہروں کڑھا ۔کسی کی جانے بلا۔ کسی کے کچھ کہنے سے کیا ہو...

ahwaal safar kahani احوال سفر کہانی

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari احوال سفر کہانی ایک تھا مسافر اسے دور دراز کا سفر در پیش تھا کسی سرائے میں ٹھہرا ٹھہرا رہا برسوں بیت چلے کسی شناسا سے ملاقات ہوئی شناسا نے دریافت کیا منزل ملی کتنا سفر طے ہوا؟ واپسی کا کب ارادہ ہے مسافر ٹکر ٹکر شکل دیکھتا رہا شناسا کو تفصیل درکار تھی سو اصرار جاری رکھا مسافر نے آہ بھر کر کہا میرا سفر تمام ہو گیا منزل پھر بھی کوسوں دور ٹھہری میں چلتا تھا نہ رکتا تھا مجھے نہ منزل کی طلب رہی نہ سفر جاری رکھنے کی سکت سو یہاں رہتا ہوں سمجھو  مختصر یہ کہ میں ہوں ۔۔۔ تفصیل یہ ہے کہ یہیں ہوں ۔۔۔۔ شناسا کو تعجب ہوا مگر اسکی بات دل کو لگی پاس بیٹھ گیا گیے وقتوں میں قصہ مشہور تھا زندگی کے سفر میں قسمت کے نام کا ایک سرایے تھا وہاں کچھ درویش رہتے تھے جو وہاں جاتا تھا رہ جاتا تھا نتیجہ : قسمت اپنی اپنی

zindagi kahani زندگی کی کہانی

زندگی کہانی ایک تھا کوئی خالی ہاتھ نکلا تھا کہیں سے۔ کسی کو ہمدردی تھی کسی کو ترس آیا کسی نے تو اسکو تھا اسی حال کو پہنچایا ۔ وہ گھبرایا تھا پچھتایا تھا اسے یہ نہ کسی نے بتایا تھا کہ جو ہنس نہیں رہے اس پر درحقیقت لوگ اچھے ہیں۔ وہ جا رہا تھا اکیلا  پر اسے کوئی روکتا  نہ تھا۔ وہ سہہ رہا تھا سب خود پر کبھی روتا نہ تھا۔ ۔  پر پھنسا رہا وہیں۔ اسکی زندگی میں لوگ نئے آتے گئے۔ اسے انکے رویئے یہی سمجھاتے گئے۔۔ جو اپنے تھے نظر دیکھ کر چراتے گئے۔۔  احباب اسے  دیکھ کر منہ چھپاتے گئے۔  جن سے رکھا واسطہ وہ تعلق ٹوٹتے گئے  بڑھتی عمر گئ ساتھ چھوٹتے گئے۔۔ وہ سود و زیاں کا کرنے بیٹھا حساب ۔ دل بوجھل ہوا پلٹ دیا زندگی کا باب۔ اب اپنی قبر پر لاش اپنی ہی یوں دفنانے آیا ہے۔  پہنے بے حسی کا کفن جینے کے بہانے لایا ہے۔ نتیجہ : مر جایئے جی اٹھیں گے از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle

India Vs Pakistan Nuclear War

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai #nuclearwar #indiavspak #kashmirissue #istandwithkashmir #indianforeignminister #Pakistan #India #imrankhanpm #moodipm A shoutout for Indians And Pakistanis we need to discuss about the future of India and Pakistan. India threatens Pakistan that " India can initiate the nuclear war" Nuclear war is totally not out of the option as India continuously violating the line of control between India and Pakistan using cluster bombs on urban areas of Pakistan causing alot of casualties. Pakistan has already told India that Pakistan will retaliate and being an atomic power will use any weapon posessed by Pakistan.  Now what? kashmir issue is already in United Nations secuirty Council and whole world is following this issue this type of statement will only increase the heat . As being Muslim we Pakistani believe that no matter what this life span we are living is going to end . We beleive in shahadat ( dying in the name of Allah) . we do...

کنو کہانیkinu kahani

کینو کہانی  ایک تھا کینو کھٹا تھا  اسے کوئی کھانے کو تیار نہیں ہوتا تھا کنو کا رنگ بھی سرخ نہیں تھا سب اسے کھٹا کینو سمجھ کر توڑتے ہی نہ تھے  اسکے ساتھ کے لٹکے سب کینو توڑے گیے درخت گنجا ہو چلا مگر نہ اسکا رنگ بدلہ نہ کسی نے اسے توڑا سارا سارا دن دھوپ پڑتی رہتی اس پر  وہ جلتا کلستا رہتا درخت سے جان چھٹ جیے دعا کرتا میں میٹھا ہو جاؤں توڑ لے مجھے کوئی  خیر میٹھا تو نہ ہوا مگر ایک بچے کی اس پر نظر پر پتھر مارا توڑ لیا اسے  کنو خوش ہوا میری قسمت کھل گئی آخر کار میں توڑا گیا ابھی اچھی طرح سے خوش بھی نہ ہو پایا تھا کہ بچے نے اسے چھیلنا شروع کر دیا کنو تڑپ اٹھا بچے نے نہ صرف اسکا چھلکا اتارا بلکہ سب پھانکیں بھی الگ کر ڈالیں  دو تین اکٹھے منہ میں ڈالیں چبایا اور آخ کر کے تھوک دیا  اف اتنا کھٹا ؟ میں نہیں کھٹا اسے  اس نے یونہی اسکو درخت کے پاس ہی پھینکا اور چل دیا  کنو پڑا روتا رہا کئی موسم گزرے کنو کی سب پھانکیں گلتی گیں بیج زمین میں دفن ہو چلے ان سے پودے نکلے کنو کا پورا درخت کھڑا ہو گیا  اس درخت سے نکلنے والے سب ...

بکرا کہانی bakra kahani

بکرا کہانی میں میں میں۔۔ وہ ایک سرخ بکرا تھا ۔جانے رات سے اسے کیا ہوا تھا کہ میں میں میں کرکے پورا محلہ جگا رکھا تھا۔ بکرا عید کو تیسرا دن تھا جس جس نے قربانی کرنی تھی کرلی تھی آج تو لازمی ہی کر لینی تھی مگر شام ہونے کو آئی بکرے کی آواز آئے چلی جا رہی تھی۔ میں میں میں۔۔ کون رہ گیا آخر قربانی سے۔ جھلا کر وہ اٹھا ۔وہ خود گڈریا تھا بکروں کا پورا ریوڑ سنبھالتا تھا آج تک ایسی کراہیں کسی بکرے کی نہ سنی۔ یوں لگتا تھا چھری تلے آچکا ہے مگر جان نکلنے میں اتنا وقت تو نہیں لگتا    کوئی اناڑی قصائی ہوگا۔اس نے سوچا  ۔ نہ اسے عید سے غرض تھی نہ قربانی سے ۔ وہ تو محلے والوں سے گوشت کی بھی توقع نہ کرتا تھا اسے ضرورت ہی نہ تھی مگر اس وقت تو دل کر رہا تھا اس بکرے کو خود اپنے ہاتھوں سے ذبح کر ڈالے بکرے کا شور رات سے تواتر سے آئے جا رہا تھا وہ پیروں میں چپل پھنساتا دروازہ کھول کر باہر نکلا تو دیکھا اسکا ہمسایہ بھی بکرے کی آواز سے پریشان سر ہاتھوں میں تھامے تھڑے پر بیٹھا تھا تم بھی بکرے کے شور سے اٹھ آئے ہو باہر؟  اس نے سرخ آنکھوں سے اوپر دیکھا اور دھیرے سے سر ہلا دیا یہ ہے کس کا ...

پرچم کہانی parcham kahani

پرچم کہانی وہ ایک پانچ کونوں والا ستارہ تھا چاند کی گود میں دمکتا تھا سبز و سفید آسمان پر بس یہی نظر آتے تھے تبھی اچانک سبز رنگ پھیلتا گیا اتنا پھیلا کہ سفید کی جگہ گھیرتا گیا ستارہ اس جنگ میں لہو لہان ہوتا گیا سفید تھوڑا تو کھسک کر سمٹا مگر کہاں تک ؟؟؟ چاند تو ٹکرے ٹکڑے ہوتا جا رہا ہے سبز رنگ اب بڑھ نہیں سکتا مگر اپنی اصل پر نہیں جا رہا ہے کھینچا تانی سے پرچم پھٹنے لگا ہے پرچم بلک رہا ہےاس کے آنسوں سے پاکستان ڈوب رہا ہے Parcham kahani woh ek paanch konon wala sitara tha chand ki goud main damakta tha  sabz o safaid aasmaan per bs yehi nazar aatay thay  tabhi sabz rang phailta gaya itna phaila k safaid ki jagah ghairta gaya sitara is jung main lahu luhaan hota gaya  safaid thora tu khisak kar simta magr kahan tak????? chaand tu tukray tukray hota ja reha hay  sabz rang ab berh nahin sakta mgr apni asal jagah per nahin ja reha hay  khencha taani say parcham phatnay laga hay  parham bilak reha hay  uske aansoun say pakistaan doob reha...

غریب کی کہانی ghareeb ki kahani

مختصر کہانی سلسلہ غریب کی کہانی ایک تھا میں مگر  اکیلا نہیں تھا گرد لوگ بھی تھے  خوش ہونے والے بھی تھے  جلنے والے بھی تھے مجھے لگتا تھا مرے گرد جو ہیں وہ مجھ سے واسطہ رکھتے ہیں مجھ سے واسطہ رکھنا چاہتے ہیں  ایک دن اپنے گمان سے باہر نکل آیا میں نے لوگوں کے رویے بدلتے دیکھے جب میں قیمتی گاڑ ی سے مہنگے لباس میں ملبوس اترا رشک حسد کیا کچھ نہ تھا ؟ ان مرعوب چہروں پر میرے لئے وہی میں تھا وہی لوگ تھے مگر سب بدل چکا تھا رویے بدل چکے تھے یہ سب دیکھ کر مرے اندر کا ایک غریب بے مایا شخص اپنے جھوٹے ظاہر کے پرستار کھوٹے سکوں کے نہال چہرے دیکھ کر بے بسی سے رو پڑا نتیجہ : غریب لوگ ہوتے ہیں وہ جو غریب سے نہیں ہوتے ہیں از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom Mukhtasir kahani silsila Ghareeb ki kahani Ek tha main magar akela nahi tha gird log bhi thay khush honay walay bhi thay jalnay walay bhi thay mujhay lgta ta meray gird ju hain woh mujh se waasta rekhte hain mujh se waasta rekhna chahtay hain ek din main apne gumaan se bahar nikal ...

مجھ سی کہانی

مجھ سی کہانی یہ کہانی نہیں میری یہ کہانی مجھ سی ہے آغاذ اسکا تکلیف دہ ہے انجام اسکا نامعلوم یہ کہانی تنہا ہے یہ کہانی اکیلی ہے اس کہانی کے ہیں کردار بہت یہ کہانی بھی ہے بے کار بہت نہ اسے کوئی پڑھنے والا نہ مجھے کوئی سننے والا یہ بس ہے کہیں یہیں میں ہوں بس یہیں کہیں بے ربط ہے یہ کہانی مگر جیسے میری زندگانی مگر یہ بڑھتی ہے تو لگتا ہے میری طرح کسی کو لگتا ہے اسکو پڑھنا کون چاہے آگے بڑھنا کون چاہے چلو دوں میں انجام اسے اور یہیں کردی میں نے یہ کہانی ختم  یوں کیا  میں نے خود پر ایک اور ستم از قلم ہجوم تنہائی  Hajoom E Tanhai  alone?join hajoom

ہتھیار کہانی

ہتھیار کہانی ایک تھا باد شاہ اسکی سلطنت بہت بڑی تھی کئی سلطنتوں کے با دشاہ اس پر قبضہ کرنا چاہتے تھے با د شاہ بہت پریشان تھا اس نے اپنی فوج بڑھا لی مگر پھر بھی جنگ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا تھا ایک دن بادشاہ اپنے سپاہ سالار سے اپنی فوج کی صورت حال انکی مہارت اور طاقت کے حوالے سے تفصیلات سن رہا تھا کہ اسے خیال آیا کیوں نہ کوئی ایسا ہتھیار بنایا جایے جو بہت مہلک ہو اور اس کی سلطنت کی افواج کے سوا دنیا میں کسی کے پاس نہ ہو خیال آنا تھا کہ اس نے فورا ماہر ہتھیار ساز کو حکم دے ڈالا دنیا کا سب سے مہلک اور انوکھا ہتھیار بنا لایے ہتھیار ساز نے حکم سن تو لیا مگر پریشان ہو گیا اپنی تمام تر صلاحیتیں آزما ڈالیں سوچ کے گھوڑے دوڑ ایۓ ہر طرح کا ہتھیار بن تو چکا تھا تیر کمان سے لے کر تلوار تک چھری سے لے کر نیزے تک آخر نیا کیا ہتھیار بنایے سوچتا رہا خیر اسکے پاس وقت کم تھا اگر کوئی نیا ہتھیار بنایے بغیر بادشاہ کے حاضری دیتا تو آخری حاضری دیتا بادشاہ نے اسکا سر قلم کروا دینا تھا کرتے کرتے وہ دن آ پہنچا جب اسے اپنا شاہکار ہتھیار پیش کرنا تھا بادشاہ کی خدمت میں گھر میں حال سے بے حال سر پکڑے بیٹھا تھا جب سپ...

الیکشن دو ہزار اٹھارہ کہانی۔۔

الیکشن دو ہزار اٹھارہ کہانی۔۔  ایک بار تین دوست شکار کو گئے جنگل میں۔ شکار نہ ملا۔۔ شیر مل گیا تینوں نے مل کر اسکا شکار کرنا چاہا ایک نے پیچھے سے سے وار کیا ایک نے اوپر سے ایک نے شیر کی آنکھوں میں دھول جھونک دی شیر زخمی ہوا تو ۔۔ کسی طرح اسے باندھ لیا۔ مگر پھر بھوک سے نڈھال بھی ہوگئے اب شیر کو تو کھا نہیں سکتے تھے حرام حلال چھوڑو اسکے قریب جا کر حلال نہیں کر پائے کیونکہ اسکی دھاڑ سے ہی دم نکلنے لگتا  خیر اسی شش و پنج میں تھے کچھ طلبا ادھر آنکلے۔۔  ایک۔جو ان میں بڑبولا تھا اس  نے خوب خوب شیر کی برائیاں کیں شیر جوابا بس دھاڑتا مگر اس آدمی نے شیر کو بزدل ثابت کر لیا تبھی وہاں سے کسی سور کا گزر ہوا۔۔ طلبا چالاک تھے بولے شیر تو بندھا بیٹھا ہے ہم آپکو تب بہادر مانیں گے جب آپ شیر کو کھول کر اسکا شکار کر کے دکھائیں۔ اس بندے نے کچھ دیر سوچا پھر بولا ایک شرط پر میں اگر شکار کر لوں تو تم لوگوں کو کھانا پڑے گا۔۔ طلبا مان گئے۔۔ اس آدمی نے سور کو پکڑا اسے تقریر کرکے شیر سے مشابہ قرار دیا اسکی گردن پر چھرئ پھیر بھی دی۔ کچھ طلبا بدکے کچھ پکانے لگے۔۔ اب جب ہنڈیا تیار ہو گئ ہے تو سب...

سیاسی بچوں کی کہانی

سیاسی بچوں کی کہانی جناب آج ہم عوامی رائے آپکے سامنے لیکر آرہے ہیں ۔۔ جی جناب اس بار الیکشن کون جیتے گا؟ انصافین: اس الیکشن میں اس بار عمران خان پکا جیتے گا ۔ میں گنجوں کے سارے خاندان پر مزاحیہ خاکے بنائوں گا مسلم لیگ کے ہر بندے کا کچہ چٹھا کھولوں گا ان پر فیس بک ٹیوٹر پر مراسلے ڈال کر انکے پول کھولوں گا۔ یو ٹیوب پر ویڈیو بنوا کر ڈالوں گا۔ کہیں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑوں گا گنجوں کو۔۔ دیکھنا عوام تھوکیں گے بھی نہیں ان پر اور صرف بلے پر مہر لگائیں گے۔ مسلم لیگی : اس الیکشن میں بھی ن لیگ جیتے گی۔ کیونکہ میں الیکشن والے دن باہر نکلوں گا اور شیر پر مہر لگا کر واپس آجائوں گا۔۔ نتیجہ : ملکی سیاست سے اگر آپکی دلچسپی صرف انصافی پراپیگنڈے پر مشتمل مراسلے پھیلانے تک ہے تو یقینا آپکو ہے ہی نہیں دلچسپی۔ # election2018 # pmln # votekoizatdo از قلم ہجوم تنہائی