palat gaya sad urdu poetry



main ne zindagi guzardi kisi ki dastak k intezar me...
ek umar wo mery darwazy pe guzaar k palat gaya...

mainy chaha boht k dekh le wo mur k mujhay kabi...
main pukarta reha usay phr pukar k palat gaya...

na wasta rekhna tha jabi rabta berhaya nahi...
me ne jab berhaye qadam wo pass aa k palat gaya...

humkalam hoe hum raaz hoe hum khayal b hotay mager...
mujhe khud sa na ker saka meray jesa ho k palat gaya...

jaan lenay k shoq main jannay walay meray ajnabi hue...
meray ahbab me anjaan thay log wo yeh jaan k palat gaya...

Main hajoom tha apna mager main tanhai me uska hi tha...
mery hajoom me shamil hoa meri tanhai me aa k palat gaya...

sad urdu poetry by hajoom e tanhai 


میں  نے  زندگی  گزاردی  کسی   کی  دستک  کے  انتظار  میں ...
ایک  عمر وہ میرے  دروازے  پہ گزار  کے  پلٹ  گیا ...

میں نے  چاہا  بہت   کہ  دیکھ  لے  وہ  مڑ کے  مجھے  کبی ...
میں  پکارتا  رہا  اسے پھر  پکار کے  پلٹ  گیا ...

نہ  واسطہ  رکھنا  تھا  جبھی  رابطہ  بڑھایا  نہیں ...
میں  نے  جب  بڑھاے قدم  وہ  پاسس  آ  کے  پلٹ  گیا...

ہمکلام  ہوۓ  ہم  راز  ہوۓ  ہم  خیال  بھی  ہوتے  مگر ...
مجھے  خود سا  نہ  کر  سکا  مرے  جیسا  ہو  کے پلٹ  گیا ...

جان   لینے  کے  شوق   میں  جاننے  والے  مرے  اجنبی  ہوئے ...
مرے  احباب  میں  انجان  تھے   لوگ  وہ  یہ  جاں کے  پلٹ  گیا...

میں  ہجوم تھا اپنا  مگر  میں تنہائی  میں اسکا  ہی  تھا...
میرے ہجوم  میں  شامل ہوا  میری  تنہائی میں  آ کے پلٹ  گیا.


..از قلم ہجوم تنہائی

گندگی کہانی.. gandgi kahani




گندگی کہانی
ایک تھا گندا
بہت ہی گندا تھا گندا رہتا تھا صفائی سے اسے خفقان اٹھتا خود تو گندا رہتا ہی جہاں رہتا وہاں بھی گند مچا کے رہتا تھا
اسکی گندگی کی بو دور دور تک پھیلی رہتی تھی 
لوگ اس سے کئی کئی کوس کے فاصلے پر رہتے تھے گندے کو برا لگتا ایک دن دل کڑا کر کے دریا کے کنارے نہانے پہنچ گیا ابھی دریا میں پہلا پاؤں ڈال رہا تھا کہ رک گیا
پاس سے کوئی گزرا تو حیرت سے اسے دریا کنارے بیٹھے دیکھ کر پوچھنے لگا
دریا کنارے آ ہی گیے ہو تو نہالو تھوڑی گندگی ہی بہا لو
گندہ مسکرا دیا
میل جسم کا اتریگا دل کا نہیں ..
یہ سوچ کے نہانے کا خیال ٹال دیا ..
نتیجہ: نہایے ضرور کوئی تو میل اترے .. :
gandgi kahani
ek tha ganda
bht hi ganda tha safai say usay khafqaan uthta khud tu ganda rehta hi jahan rhta wahan bhi gand macha ke rhta tha
uski gandgi ki boo door door tak phaili rehti thi
log us se kai kai koos ke faasle pr rehtay thay ganday ko bura lgta ek din dil kara kr ke darya ke kinare nahanay phnch gaya
abhi darya main pehla paaon daal raha tha k rk gaya
paas say koi gzra tu herat say use darya kinare bethay dekh kr pochne laga
darya kinare aa hi gayay ho tu naha lo thori gandgi ki baha lo
ganda muskraya
mail jism ka utre ga dil ka nahin
yeh soch ke nahane ka khayal taal dia 
nateeha : nahayay zarur koi tu mail utre


by hajoom e tanhai 
از قلم ہجوم تنہائی

یورپ کی 17 ویں اٹھارویں صدی کی کہانی... euorope ki 18 century story


انکو لگتا تھا وہ جن کے پیروکار ہیں وہ اغلاط سے پاک ہیں
انھیں انکی تقریریں جینے کا ڈھنگ سکھاتی تھیں انھیں وہ اتنے پسند تھے کہ ان کے خلاف ایک لفظ کہنے پہ وہ اپنےمخالفون کی جان لے لیتے تھے انھیں اذیت دیتے تھے مخالفین کم تھے مگر انکے خلاف انکے اس غلط عقیدے جس کے مطابق دوسرے انکے مذہب سے خارج ہو جاتے تھے اور جس کے مطابق انکے مذہبی راہنما اغلاط سے پاک تھے کے خلاف لوگوں میں شعور آیا انھوں نے اپنے اس قتل عام کے خلاف احتجاج کرناشروع کیا انکے راہنماؤں کے کالے کرتوت بیان کیے گھمسان کا رن پرا لوگوں کے دل سے ان نام نہاد راہ نماؤں کی عزت ختم ہوآئ مگر ہزاروں جانیں گئیں حکومت وقت نے مذھب کو ذاتی معاملہ قرار دیا عبادت گاہ میں جانا انسانوں کی مرضی صوابدید پر چھوڑا
گیا انکو اپنی بقا کے لئے انتہا پسندی چھوڑنی پر کیوں کہ
قانون قتل کو جواز دینے کو تیار نہیں تھا ہاں قاتل کو سزا دینے پہ قادر تھا ۔۔۔ پھر انھوں نے ترقی کی چاند پہ کمند ڈا لی ستاروں پہ تحقیق کی
یہ ہے یورپ کی 17 ویں اٹھارویں صدی کی کہانی
شک ہو تو گوگل کر لو
از قلم ہجوم تنہائی

اختتام کہانی ... ikhtetaam kahani


اختتام کہانی 
ایک تھا اختتام اس میں سب ہنسی خوشی رہنے لگتے تھے کسی نے سنا تو ہنس پڑا ایسا تھوڑی ہوتا اسے ہنسی آئ 
اور ہنسا ہنستے ہنستے مر گیا 
نتیجہ : ہنستے ہنستے بھی مر جانا ہے اور روتے روتے بھی



از قلم ہجوم تنہائی

Ikhtetaam kahani
ek tha ikhtetaam us main sb hunsi khushi rehnay lgte thay 
kisi ne suna tu huns para aisa thori hota usay hunsi aai
aur hnsa hunste hunste mr gaya
nateeja: hunste hunste bhi mar jaana hay aur rotay rotay bhi
by hajoom e tanhai 

رونی کہانی۔۔.. roni kahani


رونی کہانی۔۔
ایک تھا فلسفی ۔۔ تڑپ تڑپ کر رو رہا تھا۔۔
روئے گیا روئے گیا۔۔
سر درد سے پھٹنے لگا مگر اسکا رونا بند نہ ہوا نڈھال ہو چلا۔۔
کسی شاگرد نے ہمدردی سے قریب آکر پوچھا۔۔
استاد جی کیا بات ہے۔۔
آج بہت خوش دکھائی دے رہے بار بار ہنستے مسکراتے ہیں۔۔
فلسفی ۔۔ ہنسا۔۔ اور زور سے۔۔
اور در اصل رو بھی پڑا۔۔
نتیجہ۔۔ ہنستے ہنستے رو نا بھی کسی کسی کو ہی آتاہے



از قلم ہجوم تنہائی

Roni kahani 
ek tha falsafi tarap tarap kar ro raha tha
royay gaya royay gaya
sir dard se phatne laga magar uska rona band na hua nidhaal ho chala
kisi shaagird ne hamdardi say qareeb aa kr pocha
ustaad ji kia baat hay aaj boht khush dekhai de rhay baar baar hunstay muskratay hain 
falsafi hansa aur zor se
aur dar asal ro bhi para
nateeja : hunstay hunstay rona bhi kisi kisi ko aata hay 
by hajoom e tanhai 

سب کچھ کہانی...sab kuch kahani


سب کچھ کہانی
ایک تھا سب اسے کچھ چاہیئے تھا۔۔ سب بہت اتائولا تھا۔۔ اسے کچھ بس ابھی فورا چاہیئے تھا۔۔
ایک کچھ بھی تھا۔۔
اسے سب مل رہا تھا مگر اسے سب چاہیئے نہیں تھا۔۔
اب سب کو کچھ اور کچھ کو سب مل رہا تھا مگر نہ کچھ سب پانا چاہتا تھا نہ سب کو سب چاہیئے تھا۔۔ اسے تو بس کچھ چاہیئے تھا۔۔
خیر سب کو سب نہیں ملا مگر کچھ مل گیا۔۔ کچھ کو سب ملا مگر اسے کچھ نہیں ملا
نہ کچھ کو سب چاہیئے تھا۔۔ نہ سب کو سب۔۔
مگرسب کو کچھ نہ کچھ ضرور ملا۔۔
کچھ نے سب کی خواہش کی مگر سب کو کچھ نہیں ملا مگر کچھ کو بھی سب نہیں ملا۔۔ حالانکہ کچھ کو سب کی ضرورت تھی۔۔
نتیجہ:سب کو سب نہیں ملتا۔۔ مگر سب کو سب چاہیئے بھی نہیں ہوتا۔۔



از قلم ہجوم تنہائی


sab kuch kahani
ek tha sab usay kuch chahyay tha
boht ataola tha usay kuch bs abhi foran chahye tha
ek kuch bhi tha
usay sab mil raha tha mgr usay sab chahyay nahin tha
ab sab ko kuch aur kuch ko sab mil raha tha mgar na kuch sab paana chahta tha
na sab ko sab chahyay tha usay tu bs kuch chahyay tha
kher sab ko sab nahin mila mgr kuch mil gaya
kuch ko sab mila magar usay kuch nahin mila
na kuch ko sab chahyay tha na sab ko sab mgr sab ko kuch na kuch zaroor mila
kuch nay sab ki khawahish ki mgr sab ko kuch nahin mila mgr kuch ko bhi sab nahin mila halanke kuch ko sab ki zarurat thi
nateeja : sab ko sab nahin milta magr sab ko sab chahyay bhi nahin hota

by hajoom e tanhai 

ہاتھی کہانی۔۔.. hathi kahani


ہاتھی کہانی۔۔
ایک تھا ہاتھی گول مٹول بڑا پیارا تھا۔۔ کتنی ہتھنیاں مرتی تھیں اس پر۔ ہاتھی کا مگر کسی پر دل نہ آیا۔۔ ایک بار ہاتھی سونڈ لہراتا جا رہا تھا اسے ایک حسین و جمیل ہرنی دکھائی دی۔۔ بڑی بڑی آنکھیں قلانچیں بھرتی جا رہی تھی۔۔ ہاتھی کے دل کو جانے کیا ہوا مانو جیسے لمحہ بھر کیلیئے رک سا ہی گیا۔۔ دم سادھے ہرنی کو گھاس میں منہ مارتے دیکھتا گیا۔۔
بس وہ دن تھا ہاتھی کی نظریں پورے جنگل میں بس ہرنی کو ڈھونڈتی پھرتیں۔۔ گینڈا ہاتھی کا دوست تھا۔۔ ہاتھی کو تاڑ گیا کن ہوائوں میں ہے۔۔ پیچھے پڑ گیا بتائو کیوں ہرنی کو دیکھتے رہتے۔۔
ہاتھی نے ٹالا تو خوب آخر مجبور ہوکر بتا ڈالا
میرا ہرنی پر دل آگیا ہے۔۔
گینڈے نے پہلے تو کمینے دوستوں کی طرح خوب مزاق اڑایا پھر اسے سمجھانے لگا۔۔
تم اور ہرن کبھی ایک نہیں ہو سکتے کہاں تم لحیم شحیم ہاتھی کہاں وہ نازک اندام ہرنی۔۔ پھر ہرنی ہے تو اسے ہرن یا ہرن جیسا ہی چاہیئے ہوگا تم ایک ہاتھی ہو وہ بھی لحیم شحیم
ہاتھی بولا میں کھانا پینا کم کر دوں گا۔۔ ہرن نہ سہی ہرن جیسا بن جائوں گا
ہاتھی نے واقعی کھانا پینا کم کر دیا۔۔ وزن گر نے لگا ہاتھی دبلا پتلا ہو گیا۔۔
ہاتھی کے ماں باپ پریشان ہوگئے بچے کو کوئی بیماری تو نہیں لگ گئ۔۔ طبیب لومڑی کے پا س لے گئے۔۔
لومڑی نے پہلے تو جانچا کوئی بیماری نہ نکلی۔۔
ہاتھی کے ماں باپ کو تسلی دی پھر ہاتھی سے اکیلے میں پوچھا۔۔
بتائو کس کا جوگ لے رکھا۔
ہاتھی کو لومڑی کو بتانا پڑا۔۔
لومڑی ہنس پڑی۔۔
تم دبلے ہو کر بھی ہرن جیسے نہیں بن سکتے۔
کیوں۔۔ ہاتھی بے تاب ہوا۔۔
ہرن میں کیا سرخاب کے پر لگےہوتے۔۔؟۔۔
لومڑئ اور زورسے ہنسی۔۔
ہرن کی سونڈ نہیں ہوتی۔۔
ہاتھی دل مسوس کر رہ گیا۔۔
اب سونڈ تو کٹوانے سے رہا۔۔
کچھ عرصے بعد پورا جنگل انگشت بدنداں رہ گیا تھا ایک خبر سن کے۔۔ خبر کے مطابق
ہرنی نے کسی بھینسے سے شادی کر لی تھی۔۔
نتیجہ: ہرن ہونے سے ہرنی نہیں ملا کرتی
از قلم ہجوم تنہائی

خواب کہانی... khawab kahani

khawab kahani
ek tha koi
udaas tha uske paas kuch nahin tha 
ek din usay sab mil gaya
youn samjho uski hr hasrat pori hogai
woh khush ho utha
khushi ke maaray uchalta koodta phira
sb ko batata phira k mjhe sb mil gaya
usay khud bhi yaqeen nahin aarha tha mujhe sb kuch mil gaya koi khawahish baqi na rhi
maaray khushi ke uski
aankh hi khul gai
nateeja: khawab bs tab tak hi khush rkhte jab tak apki aankh na khul jaaye 
by hajoom e tanhai

#hajoometanhai

خواب کہانی
ایک تھا کوئی ۔۔ اداس تھا۔۔اسکے پاس کچھ نہیں تھا۔۔ ایک دن اسے سب مل گیا۔۔
یوں سمجھو اسکی ہر حسرت پوری ہوگئ۔۔ وہ خوش ہو اٹھا۔۔ 
خوشی کے مارے اچھلتا کودتا پھرا۔ سب کو بتاتا پھرا کہ مجھے سب مل گیا۔۔
اسے خود بھی یقین نہیں آرہا تھا۔۔ مجھے سب کچھ مل گیا۔۔ کوئی خواہش باقی نہ رہی۔۔ مارے خوشی کے۔۔
اسکی۔۔۔
آنکھ ہی کھل گئ۔۔
نتیجہ: خواب بس تب تک ہی خوش رکھتے ہیں جب تک آپکی آنکھ نہ کھل جائے۔۔



از قلم ہجوم تنہائی

ikhlaqi kahani اخلاقی کہانی

ikhlaqiat kahani 
Ek bar ek koyal aur kaway ki laraae ho gae...
kawe nay koyal ko khoob bura bhala kaha...
kaeen kaaeeen ker k shor machaya...
itni batain sun k koyal ko b khoob ghusa agaya
aur wo shadeed ghusay me boli...
.
.
.
.
.
.
Kooo ho Koooooooooooooo ooooooooo Kooo hooo

Moral: Ghusay me ap k mun say wohi nikalta hay jis k aap aadi hotay hain kehnay k...
by hajoometanhai  
اخلاقی کہانی 
ایک بار ایک  کوئل  اور کوے کی لڑائی
  کوے نے کوئل  کو خوب  برا بھلا کہا 
کائیں کائیں کر کے شور مچا یا 
اتنی باتیں سن کر کوئل  کو بھی غصہ آگیا 
اور وہ شدید غصے میں بولی 

.
.
.
.
.
.
.
کو کوووواوو کو کووو کو ہو 
 نتیجہ : غصے میں آپ کے منہ سے وہی نکلتا جس کے آپ عادی ہوتے ہیں کہنے کے 
از قلم ہجوم تنہائی

کالا کوا اور سفید بطخ کہانی



کالا کوا  اور سفید بطخ کہانی 
ایک تھا کالا کوا 
اسے اپنے کالے ہونے پر بہت دکھ ہوتا تھا 
وہ جہاں جاتا دھتکارا جاتا 
کسی کے گھر کی چھت پر بیٹھتا تو گھر والے مہمان نہ آجائیں اس خوف سے مار بھگاتے 
کسی بجلی کی تار پر بیٹھا ہوتا نیچے گزرتا کوئی انسان اسکی بٹ کی زد میں آ کر اسے گھورتا کوستا جاتا 
ایسے ہی کہیں اڑتا جاتا بچے غلیل سے نشانے لگا کر اسے زخمی کر دیتے 
غرض زندگی تنگ تھی اس پر 
تنگ آ کر ندی کنارے آ جاتا دور دور تک پانی کو دیکھتا رہتا 
پھر پانی پر تیرتی مخلوق کو 
مخلوق بھی خوب سفید براق بطخ اس نے اتنا دیکھا اسے کہ اسے 
 سفید بطخ سے محبّت ہو گئی روز اڑتا آتا ندی کنارے بیٹھ کر بطخ کو قین قین کرتا دیکھتا رہتا 
اکثر جوش میں آ کر کائیں کائیں بھی کرتا 
بطخ اڑنا بھی جانتی تھی اسکی پرواز زیادہ بلند نہیں ہوتی تھی مگر اتنا اڑ لیتی کہ کوے کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی سوچتا تھا اسے اڑنا آتا مگر مجھے تیرنا نہیں آتا چلو اتنا فرق چل جاتا میں تھوڑا نیچی اڑان بھر لیا کرونگا وہ خوش فہمی پالتا 
ہم ایک ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں وہ خوش ہو کر اسے اور تاڑتا 
بطخ کو اسکا تاڑتے جانا پسند نہیں تھا مگر ہنہ کر کے شان سے گردن اکڑا کر تیرتی رہتی
کوے کو اسکی بے نیازی بھی بھاتی تھی اکثر سوچتا کاش وہ بھی سفید بطخ ہوتا ان دونوں کے بیچ اتنی دوریاں نہ ہوتیں دونوں اڑتے پھرتے تیرتے پھرتے 
ایک دن کوا اسی طرح بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا کہ اچانک اسکے دیکھتے دیکھتے ہی بطخ ڈوبی اور ایک بڑے سے
جال میں پھنس گئی 
کوا بھونچکا رہ گیا اڑ کر اسکے جال پر جا بیٹھا اور چونچیں مار مار کر جال کاٹنے کی کوشش کرنے لگا 
بطخ بری طرح گھبرا چکی تھی مگر جال سے نکلنا اس کے بس سے باہر تھا 
کوا چونچیں مار رہا تھا مگر اسکی چونچ چونچ تھی آری تھوڑی منہ کی جگہ لٹکا کر گھوم رہا تھا 
رسی گھسی تو ضرور مگر کٹ نہیں رہی تھی کتنی دیر گزری 
کوا بطخ کو تسلی دیتا میں بچا لونگا تمہیں بطخ زور زور سے روتی کوا تڑپ جاتا اور کوشش کرتا شومئی قسمت 
ماہی گیرچلا آیا کشتی لے کے  ا س نے جال بچھایا تو بڑی مچھلی پکڑنے  کے لئے تھا مگر بطخ دیکھ کر اسکے منہ میں پانی بھر آیا 
اس نے اس سنکی کوے کو جو بلا وجہ اسکے دوپہر کے کھانے کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا 
ہسش کر کے اڑایا 
بطخ بھی جال سے نکلنے کو بے تاب تھی کوے کو دیکھ کر اس نے حوصلہ پکڑا ہوا تھا  مگر بد  نصیب
ماہی گیر نے کوے کو خاصی بیزاری سے گھور کر دیکھا کشتی پر سے سوٹی اٹھائی اور مار بھگایا 
کوا اڑ تو گیا مگر پھر اسی کشتی کے گرد چکراتا چیختا اڑتا رہا 
بطخ خوب شور کر رہی تھی ماہی گر نے تنگ آ کر چھری اٹھا لی 
کوے کے دل نے لمحہ بھر کو دھڑکنا ہی چھوڑ دیا
بطخ کی آخری چیخ بلند ہوئی کوا واپس اپنے مسکن کو لوٹ گیا 
رات کو کوا بیٹھا بطخ کو سوچ رہا تھا اور رو رہا تھا 
روتے روتے اس نے کہا کاش بطخ کوی ہوتی کالی ہوتی  
کوئی کھاتا تو نہ اسے 

  کوا کالا ہوتا ہے  مگر  اڑ سکتا  ہے ...
بطخ  سفید ہوتی  ہے  اور  اڑ  سکتی  ہے...
کوا کوئی نہیں  کھاتا ...
بطخ سب  کھاتے  ہیں ...

نتیجہ : کالا  کوا  ہونا  سفید  بطخ  ہونے سے  بہتر ہے ...

از قلم ہجوم تنہائی

funny facebook poem,مزاحیہ نظم فیس بک

funny facebook poem,مزاحیہ نظم فیس بک 


chor jaoun jo jahan e facebook main...
mery darjan pages phr kon chalayga...

main admin houn pathar k zamanay say...
agli naslo ko kon yeh batayay ga...

tag kerna tau asaan hota hay mana...
pori post perh k demag ghom jayga...

meri id per lagi hay privacy paki...
mujhe del kerny wala bara pachtayayga...

mery page per likes berhtay jainge magr...
meri posts ka na hona boht rulayga...

suna hay log boht se add kerna chahte hain...
meri requests blck hain kon smjhayayga...

suno jo perh hi lia hay meri poem ko...
like b ker do mujhe pata chal jayga...


by hajoom e tanhai 

چھوڑ جاؤں   جو  جہاں   فیس بک  میں ...
میرے  درجن  صفحے   پھر  کون  چلایگا...

میں منتظم ہوں  پتھر کے  زمانے  سے ...
اگلی نسلوں  کو  کون  یہ  بتایے  گا ...

منسلک  کرنا  تو  آسان  ہوتا  ہے  مانا...
پورا مراسلہ  پڑھ  کے  دماغ  گھوم  جائیگا...

مرے  کھاتے  پر  لگی  ہے  خلوت  پکی ...
مجھے  احباب سے  نکلنے  والا  بڑا پچتایےگا...

میرے  صفحے  پر  پسنددگیاں  بڑھتی  جائینگی  مگر ...
مرے  مراسلے  کا  نا ہونا  بہت  رلایگا ...

سنا  ہے  لوگ  بوہت  سے  احباب میں شامل چاہتے ہیں ہونا...
میری  درخواستیں  بند  ہیں  کون  سمجھےائیگا ...

سنو  جو  پڑھ  ہی  لیا  ہے  میری  نظم  کو ...
پسند  بھی  کر  دو  مجھے  پتا  چل  جایئگا...


از قلم ہجوم تنہائی

اے چاندنی شب... ay chaandi shab


اے  چاندنی  شب...
کہاں  بسیرا  کرتی  ہے ...
چند  کی  آخری  تاریخوں  میں ...
ہجر    کے  وار سہتے  ہیں ...
محبّت  میں  مبتیلا ضدی  ڈیل...
بڑا  انتظار  کرتے  ہیں ...
کرن  کوئی  پھوٹے ...
ان  اندھیری  راہوں میں ...
وصل کی  کوئی  صورت  ہو ...
مہکتے  پھول  تھامے  ہاتھ  میں ...
بہت  انتظار  کرتے  ہیں ...
بتا  کہاں  بسیرا  ہے  تیرا ...


از قلم ہجوم تنہائی



Ay Chandni Shab...
kahan baseera kerti hay...
chand ki akhri tareekhoun main...
hijar k waar sehtay hain...
muhabbat main mubtilla Ziddi Dil...
bara intezaar kertay hain...
Kiran koi phootay...
In andheri rahoun main...
wasal ki koi soorat ho...
Mehkte Phool thamay hath main...
boht intezar kertay hain...
bata kahan baseera hay tera...



by hajoom e tanhai 

khud kalami a conversation with hajoometanahi


Myself: hi me...
Me: hi myself...
Myself: hi me...
Me: hi...
Myself: hi me...
Me: :/
Myself: hi me you are sick...
Me : :/
Myself: hi me... still alone? :P
Me: Alone??? :O
Myself: hi me...
Me : enough :/
Myself: ok Me wats up... :)
Me:me...?
nothing special...
but planning about my vacations...
Myself: on a bright sunny day ME?... :P 
Myself: hi me... :P
Me:hey shut up myself...
Myself: hi me...
Me: :/
Myself: hay me...
Me : yes :/ 
Myself: Me you know what...
I am on my way...
to a journey...
A journey towards me... :)
Me :ME??? :O
Myself: ya ME is my destination... :)
Me : but I am sick... :/
I am lonely... :/
Yet I am what I am...
Myself: oks Me...
I ill meet myself one day...
I ill ask myself...
Do you remember...
Yourself...
Me:me :/
Myself: and I know...
My reply...
Better than you but less then me...
and me...
Me:Myself you are
Unpredictable... :/
Myself: I ill then offer me...
lets start new journey...
a journey to the final destination...
Me: where no one ill know........ ????
Myself: wait me ;)
hey you.... yes u
dont bother...
me and myself are busy in talking with each other...

از قلم ہجوم تنہائی

اندھی تقلید کہانی۔


اندھی تقلید کہانی۔

ایک تھا خرگوش بہت ہی اچھا تھا۔۔ اسکو سب جنگل کے جانور پسند کرتے تھے با اخلاق شریف تمیز دار اسکی آواز بھی اچھی تھی۔۔ جب بولتا سب خاموش ہو کر سنتے تھے۔ وہ اکثر واعظ دیتا اچھی اچھی باتیں سکھاتا۔۔ سب اسکو اتنا پسند کرتے کہ اسکی نقل کرتے اسکی طرح بات کرتے اسکی ہی بات کرتے یہاں تک کے اسکی طرح کود کود کر چلتے۔۔ ایک دن ایک کینگرو نے دیکھا لومڑی ہرن اور تو اور ہاتھی بھی اچھل اچھل کر اگلی دو ٹانگیں اٹھا کر پچھلی دونوں ٹانگوں پر کود کود کر چل رہے۔۔ باقی تو چلو چھوٹے جانور تھے ہاتھی کے اچھل اچھل کر چلنے سے تو پورا جنگل لرز رہا تھا
اس نے ٹوکا تو لومڑی چمک کر بولی
تم بھی تو خرگوش کی طرح اچھل اچھل کر چل رہے ہو۔۔
کینگرو قسم کھاتا رہ گیا وہ ہمیشہ سے ایسے اچھل اچھل کر چلتا اسکی فطرت ہے ایسے چلنا جانور نہ مانے ۔
کینگرو نے دیکھا وہ سب قطار میں خرگوش کے پیچھے کودتے کودتے جا رہے تھے ۔۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا ان تینوں کے پیچھے جنگلی کے دیگر جانور بھی گینڈا شیرزیبرازرافہ گھوڑا نیل گائے غرض سب کے سب جا رہے تھے۔کودتے ہوئے۔۔
یہ بھی تجسس میں انکے پیچھے ہو لیا
خرگوش سب کو اپنے پیچھے آتا دیکھ کر اتراتا کودتا جا رہا تھا۔۔ مڑ کر دیکھا ہاتھ ہلایا۔۔ سب جانور خوشی خوشی چلاتے ہوئے جواب دے رہے تھے۔۔
وہ ہنستا کھیلتا اپنے گھر زمین اندر زمین کھودتا گھس گیا۔۔
اسکے پیچھے پیچھے لومڑی اور ہرن بھی جسم سکیڑتے گھس گئے ہاتھی گھسا تو پھنس گیا مگر پیچھے سے آتی جانوروں کی فوج نے اسے دھکے دے دے کر گھسا دیا وہ چھوٹا سا سوراخ بڑا سا گڑ ھا بنتا گیا سب جانور سما گئے۔۔
بھاگتا کینگرو گڑھے کے بالکل قریب جا کر بمشکل رک کر خود کو گڑھے میں گرنے سے بچا پایا۔۔
سانس بحال کی سامنے دیکھا تو کئی کوس دور زمین کھود کر وہی خرگوش باہر نکلتا دکھائی دیا۔۔ خرگوش نکلتا اچھلتا کودتا جنگل کی طرف نکل گیا۔۔
کینگرو بھاگ کر اس گڑھے کی جانب گیا آیا کوئی اور جانور بھی نکل پایا کہ نہیں۔۔
اس نے اس گڑھے میں جاکر جھانکا تو سوراخ اتنا چھوٹا تھا کہ بس خرگوش جیسا کوئی چھوٹا جانور ہی محض نکل سکتا تھا۔۔ وہ گہری سانس بھر کر رہ گیا۔۔
نتیجہ: اندھی تقلید گہرے گڑھے میں پہنچا دیتی ہے



از قلم ہجوم تنہائی

ایک سفر اختتامی حد تک



ایک سفر اختتامی حد تک 
قسمت کی دوڑ
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک کوا ایک کتا ایک لومڑی اور ایک شیر 

نے خرگوش اور کچھوے کی منعقد کی گئی دوڑ میں حصہ لیا 
ابھی دوڑ شروع ہی ہوئی تھی کوا پانی کی تلاش میں اڑ گیا کتا بھوکا اور لالچی تھا تو اس نے دوڑ چھوڑی
اور قصائی کی دکان ڈھونڈنے نکل پڑا
لومڑی کو کھٹے انگوروں میں زیادہ دلچسپی تھی اس دوڑ سے 
بولی میں میٹھے انگوروں کی تلاش میں جا رہی تم لوگ لاگو دوڑ
ان سب کی باتیں سن کر شیر نے سوچا میں تو پہلے سے ہی جنگلے کا بادشاہ ہوں تو اگر میں ہار گیا تو سب احمق جانور میرا مزاق اڑائیں گے اور جانوروں پر میرا رعب بھی کم ہو جائیگا 
اس نے گلہ کھنکارا
بولا میں چوں کہ سب سے زیادہ بڑے عہدے پر ہوں تو میں منصف کے فرائض انجام دیتا ہوں 
خرگوش اور کچھوا حیران پریشان دیکھ رہے تھے یہ کیا ہو رہا ہے 
خیر دونوں نے فیصلہ کیا کہ دوڑ مکمل کرتے ہیں 
ایک 
دو 
تین 
شیر نے کہا تو دونوں نے گنتی کے بعد دوڑنا شروع کردیا 
کچھوا تھوڑا سست تھا دوسرا جانتا تھا اگر بھاگ بھی لے تو ہار جائےگا خرگوش سے 
اس نے ٹہل ٹہل کر سست روی سے اپنا سفر شروع کیا اور اپنی چال سے لطف اٹھاتا سفر کا مزہ لینے لگا
ساتھ ساتھ ہی اپنا سارا تجربہ لکھنا بھی شروع کردیا
جو دیکھا جو محسوس کیا جتنا خوبصورت ماحول ٹھنڈی ہوا حسین منظر دلکش  موسّم آب و ہوا کے مزے  لیتا لکھتا لکھاتھا جب اختتامی حد تک پہنچا تو حسب توقع ہر کوئی اس سے پہلے اختتامی حد کو پہنچ چکا تھا وہ سب سے آخری تھا
کوے نے  ایک ٹپکتی ٹونٹی سے پانی پی کر پیاس بجھائی اور سوچا کیوں نہ اپنی دوڑ بھی مکمل کر لوں 
لومڑی اچھل اچھل کر انگور کی اونچی سی بیل سے انگور کا گچھا توڑنے کی کوشش کرتی رہی پھر انگور کھٹے ہیں کہ کر مایوس ہو کر لوٹنے ہی والی تھی کہ ایک بندر جو پاس سے گزر رہا تھا اسے ترس آیا اس نے اس درخت پر جس سے بیل لپٹی تھی  چڑھ کر اسے ایک گچھا توڑ دیا اس نے مزے لے کر کھایا پھر سوچا چلو دوڑ بھی اب مکمل کر لوں یوں وہ بھی دوڑ مکمل کرنے آگئی
کتے کو قصائی نے بڑا سا گوشت کا ٹکڑا تھما دیا تھا ارد گرد کوئی دریا بھی نہیں تھا اس نے وہیں بیٹھ کر پیٹ بھرا مگر لالچی تو تھا سوچا دوڑ بھی مکمل کر لے کچھ انعام ہی مل جایے گا سو وہ بھی دوڑ مکمل کرنے لگا
خرگوش جو سب سی زیادہ پرجوش تھا اور اس کو بوہت شوق بھی تھا اس دوڑ کو جیتنے کا اس نے بھی دوڑ مکمل کی تھی وہ سب سی پہلے بھاگ کر پوھنچا تھا مگر باقی جانوروں نے اسکا یقین نہیں کیا سب جانوروں نے فیصلہ کیا کہ شیر سے منصفی کر وا لیں 
شیر سویا پڑا تھا 
دیکھو ذرا منصف کو اس دوڑ میں دلچسپی خاک پتھر بھی نہیں تھی آرام سی سو گیا 
جانوروں نے جگایا اسے تو آنکھیں مل کر بولا پچھلی بار کون جیتا تھا؟
سب نے بتایا تب تو کچھوا جیتا تھا مگر تب ہم دوڑ کا حصہ نہیں تھے 
شیر نے کوئی توجہ نہیں دی رعب سے بولا 
میں منصف ہوں میں فیصلہ کرتا ہوں کچھوا چوں کہ پہلے جیت چکا ہے تو وہی اصلی فاتح ہے 
جانور اس فیصلے سی مطمئن نہیں تھے مگر سب شیر سے ڈرتے تھے 
اس فیصلے کو مکمل طور پر غیر مصنفانہ سمجھتے ہوئے بھی اپنی شکست تسلیم کر لی 
کچھوا کہاں ہے مجھے اسے فتح کا نشان دینا ہے ؟
شیر نے فاتح کا نشان ایک جڑی بوٹیوں کا ہار لہرایا
وہ جا چکا ہے
خرگوش نے اداسی سے بتایا 
اس نے اس سفر کی روداد پر ایک کتاب لکھ ڈالی ہے اور اب وہ کسی ناشر کی تلاش میں نکلا ہے تا کہ اس کتاب کو شائع کروا سکے 
شیر ہنسا ہار پھینک کر اپنے کام کرنے نکل گیا باقی جانور بھی ایک ایک کر کے نکل گیے 
اب صرف خرگوش بچا تھا اصلی فاتح فتح کے نشان کے ساتھ مگر وہاں اب کوئی موجود نہیں تھا جو اسے فاتح مان لے 
نتیجہ: جو کام آپکو خوشی دے اسے اپنے لئے ضرور کرنا چاہیے 
اور 
ہر چیز ہر کسی کے لئے نہیں ہوتی نہ ہی ہر کوئی جس کی جستجو میں رہتا وہ اسے سچ مچ چاہیے بھی ہوتی ہے کچھ لوگ بس یونہی آپ کے مقابل آجاتے مقابلہ کرنے جبھی تو ہر جیتنے والا اس قابل نہیں ہوتا کہ جیت جائے 
 از قلم ہجوم تنہائی

کسی کی کوئی کہانی.... kisi ki koi kahani



کسی کی کوئی کہانی
ایک بار کسی کا برا وقت چل رہا تھا کوئی پاس نہ تھا اسکے 
کسی کو کوئی پوچھتا بھی نہیں تھا
کسی کو عادت بھی ہو گئی کوئی بھی اسکے ساتھ نہ ہو تو بھی کسی کو کوئی خاص فرق نہیں پڑتا تھا
ایک بار کسی کا گزر اندھیرے راستے سے ہوا ٹٹول ٹٹول کر چلتا
اچھلتا گرتا سنبھلتا کسی کی مشکل کی کوئی انتہا نہ تھی
کوئی چراغ لئے گزرا اسی راستے سے تو حیرانی سے پوچھ بیٹھا
کسی سے
کیا کرتے ہو؟
کسی کی آنکھوں میں آنسو آ گیے
اندھیروں میں ٹٹولتا ہوں کھو دیا ہے میں نے مرے ساتھ مجھ سا ایک میرا سایا بھی تو تھا ...
کوئی چراغ کا نور اس پر برسا کر بولا 
یہ رہا ؟
کسی نے مڑ کر دیکھا ہچکیاں لے کر رو پڑا 
اندھیرے میں مجھے کبھی یہ ملا نہیں  
کیا یہ بھی اندھیروں میں ساتھ چھوڑ جاتا ؟
کوئی مسکرا دیا
اور چراغ کو پھونک مار کر بجھا دیا
نتیجہ : برا وقت چل رہا ہو تو ساتھ کوئی نہیں دیتا اگر کوئی دے دے تو مان لو برا وقت نہیں آیا ابھی 

از قلم ہجوم تنہائی 

Kisi ki koi kahani

ek baar kisi ka bura waqt chal reha tha  koi paas na tha us ke
kisi ko koi pochta bhi nahin tha
kisi ko aadat bhi ho gai koi bhi uske saath na ho tu bhi kisi ko koi khaas frq nahin prta tha
aik baar kisi ka gzr andheray raasste se hua tatol tatol kar chalta 
uchlta girta sanbhalta kisi ki mushkil ki koi inteha na thi
koi chiraagh liye gzra usi rastay say tu heraani say poch betha
kisi se
kia krtay ho>?
kisi ki aankhon main aansooo aagayay
andheron main tatolta hun kho dia hay main nay meray sath mujhsa ek mera saaya bhi tu tha
koi chiraagh ka noor us pr barsa kr bola
yeh raha?
kisi ne mur kr dekha hichkiaan le kr ro para
andheron main mujhay kabhi yeh mila nahin
kia yeh bhi andheron main sath chor jaata ?
koi muskra dia
aur chiraagh ko phoonk maar kr bujha gaya 
nateeja : bura waqt chal raha ho tu sath koi nahin deta agar koi de de tu maan lo bura waqt nahin aaya abhi
by hajoom e  tanhai 

ہجوم تنہائی کہانی... hajoom e tanhai kahani



ہجوم تنہائی کہانی

ایک تھی تنہائی
تنہائی جیسی ہی تھی 
اسے ہجوم سے کوئی سروکار نہیں تھا اسے تنہا رہنا پسند تھا
ہجوم کو اسکی تنہائی پسند طبیعت بالکل پسند نہیں تھی ہمیشہ تنہائی کی تنہائی میں مخل ہو جاتا 
ایک دن تنہائی تنہائی میں بیٹھی تھی کہ اسکے حلقہ تنہائی میں اچانک شور ہوا
وہ گھبرا کر اٹھ کر باہر آئ کیا دیکھتی ہے ایک ہجوم مقابل ہے 
ہجوم اسے دیکھ کر خوش گوار انداز میں مسکرایا
تنہائی جواب میں رو دی
نتیجہ : ہجوم مقابل ہو تو تنہائی بے موت ماری جاتی ہے 


از قلم ہجوم تنہائی

Hajoom e tanhai kahani
ek thi tanhai tanhai jesi hi thi 
usaay hajoom se koi sarokaar nahin tha usay tanha rehna psnd tha
hajoom ko uski tanhai pasand tabyat bilkul pasand nahin thi 
hamesha tanhai ki tanhai main mukhal ho jata tha 
ek din tanhai tanhai main bethi thi k uske halqah tanhai main achanak shor hua
woh ghabra kar uth kar baahar aai kia dekhti hay aik hajoom muqabil hay 
hajoom usay dekh kar khush gawaar andaz main muskraya 
tanhai jawab main ro di
nateeja : hajoom muqabil ho tu tanhai be mot maari jati hay 

by hajoom e tanhai 

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani


 د کھی رات کہانی...
یہ ایک دکھی کہانی ہے...
رلا دیتی ہے...
پڑھننے والے کو...
مگر لکھنے والا مسکرا رہا ہے...
یہ جان کے کہ
در اصل یہ ایک...
.
.
.
دکھی کہانی نہیں ہے... 

:نتیجہ: دکھ اپنے کم ہیں جو یہ پڑھنے بیٹھ گیے تھے اپ لوگ؟ 


Dukhi raat kahani
yeh ek dukhi kahani hay 
rula deti hay
perhnay walay ko
magar likhne waala muskra raha hay
yeh jaan k 
dar asal yeh ek 




.
.
.
dukhi kahani nahi hay 
moral : dukh apne kam hain ju yeh perhnay beth gayay thay aap log?


by hajoom e tanhai 
از قلم ہجوم تنہائی

sachi kahani....سچی کہانی...


سچی کہانی...
میں جب کالج جاتی تھی تو میری وین میں ایک لڑکی تھی...
میں روز اپنے گھر اترتے ہوئے اسے خدا حافظ کہتی تھی...
وہ جواب میں زوردار آواز میں کہتی تھی الله حافظ،...
ایک دن مجھے لگا شاید وو مجھے یہ جتاتی ہے کے مجھے
بھی الله حافظ کہنا چاہیے
ایک دن میں نے اپنے گھر اترتے ہوئے کہا...
الله حافظ...
اس نے فوری جواب دیا...

خدا حافظ...

by hajoom e tanhai 

sachi kahani 
main jab college jaati thi tu meri van main ek larki thi 
main roz apne ghar utartay hue usay khuda haafiz kehti thi
woh jawab main zordaar awaaz main kehti thi Allah hafiz 
ek din mujhay laga shayad woh mujhay yeh jatati hay k mujhay bhi Allah hafiz kehna chahyay
so ek din main nay apne ghar utartay hue kaha 
Allah hafiz
us nay foraan jawab dia






Khuda hafiz
.از قلم ہجوم تنہائی

Farigh kahani...by hajoom e tanhai فارغ کہانی ...





Farigh kahani...
ek bar do kuttay ler rehay thay...
ek ne dosre ko kaha tum kuttay...
dosre ne kaha tum mujhse baray kuttay...
pass se ek aur kutta guzar reha tha bola tum dono chotay kuttay...
main bara kutta...
ab pehlay walay dono kuttay bolay hum baray kuttay hain...
itnay main se ek gadha wehan se guzra... unka jhagra suna...
us ne kaha tum sab kuttay ho mager bara main houn...
uski baat sun k pass hi rerhay se jutta ghora jo ongh reha tha utha...
q ler rehay ho nend kharab kerdi chotay motay gadhay aur kutto...
yeh sun k sab ghusay main ghoray k peechay lag gayay...
abhi b lagay hue hain...
hum sab bethay bs perh rehay hain yeh kahani...
aur aisi kahanyaan...
Moral: yeh qoum farigh hay...
isay masroof kijye...
saray maslay khatam ho jainge...

by hajoom e tanhai 

فارغ  کہانی ...
ایک  بار  دو  کتے  لڑ  رہے  تھے ...
ایک  نے  دوسرے  کو  کہا  تم  کتے ...
دوسرے  نے  کہا  تم  مجھ سے  بڑے کتے ...
پاسس  سے  ایک  اور  کتا  گزر  رہا  تھا  بولا  تم  دونوں  چھوٹے  کتے ...
میں  بڑا کتا ...
اب  پہلے  والے دونوں کتے  بولے  ہم  بڑے  کتے ہیں...
اتنے میں  سے  ایک  گڑھ  وہاں  سے  گزرا ... انکا  جھگڑا  سنا ...
اس  نے  کہا  تم  سب  کتے  ہو  مگر  بڑا  میں  ہوں ...
اسکی  بات  سن   کر  پاسس  ہی  ریڑھے سے  جتا  گھوڑا  جو  اونگھ  رہا  تھا  اٹھا ...
کیوں  لڑ  رہے  ہو  نیند  خراب  کردی  چھوٹے  موٹے  گدھے  اور  کتوں...
یہ  سن  کر  سب  گھسے  میں  گھوڑے  کے  پیچھے لگ  گیے ...
ابھی  بھی  لگے  ہوئے  ہیں ...
ہم  سب  بیٹھے  بس  پڑھ  رہے  ہیں  یہ   کہانی ...
اور  ایسی کہانیاں...
نتیجہ : یہ  قوم  فارغ  ہے ...
اسے  مصروف  کیجیے ...از قلم ہجوم تنہائی

چرواہا کہانی


چرواہا کہانی
ایک تھا چرواہا اس کا ایک ریوڑ تھا
اس میں ٢٥ بکریاں ١٥ دنبے ١٨ گایے دو کتے تھے
کتوں کا کام ریوڑ کی حفاظت کرنا تھا 
ایک کتے کو کتاپا سوجھا دوسرے سے بولا بکریاں اور گایے تو ٹھیک ہے ہم دنبوں کی حفاظت کیوں کریں
عجیب سے ہیں
دوسرا کتا متفق تو نہیں تھا مگر چپ رہا
پہلے کتے نے دنبوں کو کاٹنا شروع کر دیا دانت مارتا دنبے سخت جان تھے
ایک دو تو بیمار پڑے پھر انہوں نے جوابا کاٹنے کی کوشش کی مگر ایک تو دنبہ معصوم جانور ہوتا دانت بھی نہیں مار پاتے
خیر ایک دنبے مر گیے چرواہا نے کہا چلو خیر ہے ابھی ١٢ دنبے باقی ہیں
اب کتے کو عادت بھی پڑ گئی تھی اس نے گائے کو بھی کاٹنا شروع کیا
ایک دو گایے بھی مر گئیں کتے نے بکریوں کو کاٹنا شروع کیا وہ سب سے کم جان تھیں
ایک دو نہیں دس بکریاں اس کے کاٹنے سے مر گئیں چرواہے کو ہوش آیا
اس نے سوچا کتے کو مار دے
اس نے فیصلہ کیا تو بکریوں گایوں دنبوں سب نے حمایت کی مگر دوسرے کتے نے کہا ٹھیک ہے اس نے بکریاں مار دیں مگر گایے اور بکریاں اب نہیں ماریں گے لیکن دنبوں کو مارنے دیں
چرواہا حیران بیٹھا دونوں کتوں کی سن رہا
بکریاں در چکی ہیں گائے ابھی بھی سوچ رہی ہیں دنبے کو مرنے دیں یا نہیں کتا ابھی بھی خون خوار ہے
دنبے تیل دیکھ رہے اور تیل کی دھار
نتیجہ : اس ریوڑ کو آپ پاکستان کو سمجھ لیں اور چرواہا حکومت اب بھی سوچ لیں خاموش رہنا ہے یا کتے کے ہاتھوں مرنا ہے؟

از قلم ہجوم تنہائی

بے چارہ کہانی ... bechaara kahani


بے چارا کہانی۔۔
ایک تھا بے چارہ بہت بے چارہ تھا اسکی بے چارگی کی انتہا یہ تھی کہ بے چارہ ہمیشہ بے چارہ رہا اور کبھی اپنی بے چارگی بیان بھی نہیں کر سکا۔۔ اوپر سے وہ بے چارہ بے چارہ بھی نہیں لگتا تھا بےچارے کے ساتھ وہی ہوتا رہا جو بے چاروں کے ساتھ ہوتا۔۔ 
بے چارہ مر گیا؟۔۔ 
نہیں بھئی۔۔ 
بے چارہ مر بھی نہیں سکا۔۔ 
بے چارہ بے چارہ رہ گیا۔۔ 
نتیجہ۔۔ہائے بے چارہ

baychaara kahani
ek tha bechaara boht bechaara tha uski bechaargi ki inteha yeh thi k bechaara hamesha bechara raha aur kabhi apni bechaargi bayan bhi nahin kr saka oper say woh bechara bechara bhi nahin lgta tha be chaaray ke sath wohi hota rha ju be chaaron ke saath hota 
bechaara mar gaya?
nahin bhae 
bechaara mar bhi nahin saka 
bechaara beechaara hi rh gaya 
nateeja : haaye bechara ....

by hajoom e tanhai 
از قلم ہجوم تنہائی

شیر کہانی۔... sher kahani



شیر کہانی۔
ایک تھا شیر
جنگل کا بادشاہ نہیں تھا۔۔
لومڑی نے حکومت سنبھال رکھی تھی
جنگل میں امن تھا وہ بھی امن سے رہتا ۔۔جانور مزاق اڑاتے کیسا شیر ہے دھاڑتا بھی نہیں۔۔
لومڑی ہنستی۔۔
شیر بس نام کا ہے۔۔ دھاڑنا آتا ہی نہیں
شیر چپ رہتا۔۔ غصہ بھی نہیں کرتا تھا خاموشی سے سب کی سن لیتا۔۔
مگر سب نے اسکا پیچھا ہی تو لے لیا۔ دھاڑتا تک نہیں کیسا شیر ہے۔۔ کچھ نے یہاں تک کہا شیر کو دھاڑنا آتا ہی نہیں۔۔ شیر کو غصہ آتا تھا مگر وہ ضبط کرتا دھاڑتا ہی نہیں۔۔
ایک دن کچھ بندر اسکا مزاق اڑا رہے تھے لومڑی بھی ساتھ مل گئ۔۔ بولی
جب ہی تو اسے حکومت تک نہ ملی کہ اسے دھاڑنا تک نہیں آتا۔۔
شیر کو جلال آیا۔۔
زور سے دھاڑا۔۔
میری خاموشی کا ناجائز فائدہ مت اٹھائو۔۔ میں چپ سہی مگر ابھی بھی شیر ہوں۔۔۔
لومڑی سہم گئ۔۔ بندر ڈر کر بھاگ گئے۔۔ ہاتھی دور کھڑا دیکھ رہا تھا استہزائیہ ہنسا اور سونڈ گھما کر بولا
خاک شیر ہے معمولی جانوروں پر دھاڑ اٹھا۔۔
لومڑی ابھی بھی حکومت سنبھال رہی یہ کہتی پھر رہی
شیر کو دیکھا ہے کیسے دھاڑتا ہے جان نکل جاتی ایسے شیر کو حکومت سونپو گے؟۔۔ دھاڑ دھاڑ کر ہی جنگل کے سب جانور مار دےگا۔۔


نتیجہ  : ۔یہ بھی ایک فن ہے ہر بات کا اپنی مرضی سے تروڑ مروڑ کر حسب منشا نتیجے نکالنا اور انہیں ثابت کردینا۔۔

shair kahani 
ek tha sher 
jungle ka badshah nahi tha
lomri nay hakumat sanbhaal rkhi thi 
jungle main aman tha woh bhi aman se rehta tha 
sb jaanwer mazaq uratay kesa sher hay dharta bhi nahin 
lomri hunsti 
sher bs naam ka hay dhaarna aata hi nahin hay 

sher chup rhta ghusa bhi nahin krta tha khamoshi say sab ki sn leta tha mgr sb ne uska peecha hi tu le lia
dhaarta tak nahin kesa sher hay
kuch nay yahan tak kaha sher ko dhaarna aata hi nahin sher ko ghusa aata tha mgr woh zabt krta dhaarta hi nahin 
ek din kch bandar uska mazaaq ura rhay thay lomri bhi sath mil gai
boli
jab hi tu isay hakumat tak na mili k isay dhaarna tak nahin aata 
sher ko jalal aaya zor se dhaara 
meri khamoshi ka naajaiz faida mat uthaao main chup sahi mgr abhi bhi sher hun 
lomri sehm gai bandar dar kar bhaag gayay haathi door khara dekh raha tha istehzaaiya hunsa aur soond ghuma kr bola
khaak sher hay mamoli jaanweron per dhaar uthaa
lomri abhi bi hakumat sanbhaal rhi hay yeh khti phir rhai 
sher ko dekha hay? kesay dhaarta hay jaan nikal jaati aisay sher ko hakumat sonpo gay? dhaar dhaar kr hi jungle ke sab jaanwer maar dega 
nateeja : yeh bhi aik fun hay har baat ka apni mrzi say taror maror kar hasb e mansha nateejay nikaalna aur unhain saabit kr dena 




از قلم ہجوم تنہائی

shaam kahani.... شام کہانی ...


Shaam kahani...
ek tha bacha apna joota guma aya...
ghar aa k dosra joota pehan lia...
ab jo joota gum gaya uski kahani shuru ho gae...
wo joota weranay me para tha...
barish hue...
jootay main se darakht nikal aya...
ek chirya ne dekh lia...
ab us chirya ki kahani shuru hoti hay...
chirya ko ghonsla bunana tha...
us ne usi darakht pe buna lia jo jootay main se nikla tha...
us ne ghonslay main anday diye...
ab ando ki kahani shuru hoti hay...
wo anday abhi anday hi thay k wo bacha jiska joota gum gaya tha wehan se guzra...
us ne dekha k uska joota para hua hay tau dor k aya aur joota uthana chaha...
mager joota hil b nahi saka...
jootay me se darakht nikal jo aya tha...
darakht joota hilanay se hila b nahi...
youn wo ghonsla mehfoz reha...
ab us ghonslay ki kahani shuru hoti hay...
un ando me se chirya k bachay nikal ayay...
aur ur gayay...
ajkal woh ghonsla khali hay...
door weranay main ek joota para hay us me se darakht nikal aya hay us darakht pe ek ghonsla hay jo door se nazar ajata...
q k khizaaan ka mausam chal reha hay wehan aur darakht k sab patay jhar gayay...
ab yehan se kahani shuru hoti hay khizaan ki...
.
.
.
Moral: kahani khatam nahin hoti 

شام  کہانی ...
ایک تھا  بچا  اپنا  جوتا  گما آیا ...
گھر  آ  کے  دوسرا  جوتا  پہن  لیا ...
اب  جو  جوتا  گما  گیا  اسکی کہانی شروع ہو  گئی...
وہ  جوتا  ویرانے  میں پڑا تھا ...
بارش  ہوئی ...
جوتے  میں  سے  درخت  نکل  آیا ...
ایک  چڑیا  نے  دیکھ  لیا ...
اب  اس  چڑیا  کی  کہانی  شروع  ہوتی  ہے ...
چڑیا  کو  گھونسلا  بنانا  تھا ...
اس  نے  اسی  درخت پہ بنا  لیا  جو  جوتے  میں  سے  نکلا  تھا ...
اس  نے  گھونسلے میں  انڈے  دیے...
اب  انڈوں  کی  کہانی  شروع  ہوتی  ہے ...

وہ  انڈے  ابھی  انڈے  ہی  تھے  کہ  وہ  بچا  جسکا  جوتا  گم  گیا  تھا  وہاں  سے  گزرا ...اس نے  دیکھا  
اسکا جوتا  پڑا  ہوا  ہے  تو  دوڑ  کر آیا  اور  جوتا  اٹھانا  چاہا ...
مگر  جوتا  ہل بھی  نہیں  سکا ...
جوتے میں  سے  درخت  نکل  جو  آیا  تھا ...
درخت  جوتا  ہلانے  سے  ہلا  بھی  نہیں ...
یوں  وہ  گھونسلا  محفوظ  رہا ...
اب  اس  گھونسلے  کی  کہانی  شروع  ہوتی  ہے ...
ان  انڈوں  میں  سے  چڑیا  کے  بچے  نکل  آیے...
اور  اڑ گیے ...
آج کل  وہ  گھونسلا  خالی  ہے...
دور  ویرانے  میں  ایک  جوتا  پڑا  ہے  اس  میں  سے درخت  نکل آیا  ہے  اس  درخت پر  ایک گھونسلا  ہے  جو دور  سے   نظر  آجاتا ...
کیوں کہ خزاں  کا  موسم  چل رہا  ہے  وہاں  اور  درخت  کے سب  پتے  جھڑ  گیے ...
اب یہاں سے  کہانی شروع ہوتی  ہے  خزاں کی...
.
.
.
نتیجہ : کہانی ختم نہیں ہوتی 

از قلم ہجوم تنہائی 

zindagi kahani .... زندگی کہانی


Zindagi Kahani 
meray ek uncle ne...
Hikmat perh rekhi thi...
Wo Homeopathic doctor thay...
is kay sath unho ne
M.A English,Urdu,philospohy,Arabic,persian,Islamyaat,Punjabi,Politicalscience,History,Economics,sorry unlce ager main koi mention kerna bhool gae tau...
kia hua tha...
(job kia kertay rehay kahan kahan kertay rehay alehda dastan hay... )
ek bar wo apni pension lenay gayay bank...
cashier ne paisay denay k baad raseed pe signature kerwana chaha...
soch main pera aur inkpad samnay rekh dia...
"angotha laga dain yehan"
wo muskuraye aur bolay...
"main dastakhat kerlata houn "
Moral: insan wo nahi hota jo dekhai de reha hota ہے



زندگی کہانی  
میرے  ایک  انکل   نے ...
حکمت  پڑھ  رکھی  تھی ...
وہ  ہومیوپتھک  ڈاکٹر  تھے ...
اس  کے  ساتھ  انہوں  نے 
ایم اے انگریزی ادب  اردو ادب ,فلاسفی,عربی فارسی ,اسلامیات ,پنجابی ,سیاسیات ,تاریخ ,معاشیات ,سوررے
وغیرہ وغیرہ
معزرت 
  انکل  اگر  میں  کوئی ذکر  کرنا  بھول  گئی  تو ...
کیا  ہوا  تھا ...
(ملازمت  کیا  کرتے  رہے  کہاں  کہاں  کرتے  رہے  علیحدہ  داستان  ہے ... )
ایک  بار  وہ اپنی  پنشن  لینے  گیے  بینک ...
کیشئر  نے  پیسے  دینے  کے  بعد  رسید  پہ دستخط  کروانا  چاہے ...
سوچ  میں  پڑا اور  انک پیڈ  سامنے رکھ دیا ...
"انگوٹھا  لگا  دیں  یہاں "
وہ  مسکراے  اور  بولے ...
"میں  دستخط  کر لیتا ہوں "
نتیجہ : انسان  وہ  نہیں  ہوتا  جو  دکھائی  دے  رہا  ہوتا  ہے 



از قلم ہجوم تنہائی

لڑاکا بندر کہانی ..... laraka bandar kahani

laraka bandr kahani 

ek tha bandar uska dost b bander tha...
dono hamesha sath rehtay thay...
ek bar ek bander ko ghusa agay dosre bander pe kisi baat pe...
usnay usko daant kaat dala...
dosre bander ne us k daant tor diye...
kuch arsay baad dono main phr dosti ho gae...
ab jis bander ne daant kata tha us k tau daant hi nahi rehay thay...
dosre bander ko dukh hua k mainy zyadti ker di...
us nay apnay daant b tor dye...
ab dono bander poplay ho gayay kuch khaa pee na payay mer gayay...
Moral: daant torye mager dosto k nahi... :)
werna aap b bander kehlainge...

by : HAJOOM E TANHAI 
لڑاکا بندر کہانی 


ایک  تھا  بندر  اسکا  دوست  بھی  بندر  تھا ...
دونوں  ہمیشہ  ساتھ  رہتے  تھے ...
ایک  بار  ایک  بندر  کو  غصہ  آگیا دوسرے  بندر  پہ کسی  بات  پہ ...
اس نے  اسکو  دانت  کاٹ  ڈالا ...
دوسرے  بندر  نے  اس  کے  دانت  توڑ  دے ...
بندر ہبڑو (پوپلا) ہوگیا 
کچھ  عرصے  بعد  دونوں  میں  پھر  دوستی  ہو  گئی ...
اب  جس  بندر  نے  دانت  کتا  تھا  اس  کے  تو  دانت  ہی  نہیں  رہے  تھے ...
دوسرے  بندر  کو  دکھ  ہوا  کہ  میں نے زیادتی  کر  دی ...
اس  نے  اپنے  دانت  بھی  توڑ  دیے...
اب  دونوں  بندر  پوپلے  ہو  گیے  کچھ  کھا  پی  نہ  پایے مر  گیے ...
نتیجہ : دانت  توڑیے مگر   دوستوں  کے  نہیں ... :)
ورنہ  آپ  بھی  بندر  کہلائیںگے

 ...از قلم ہجوم تنہائی

uncle ki dosri shaadi ki kahani...انکل کی دوسری شادی کی کہانی ...

uncle ki dosri shaadi ki  kahani...
mery ek uncle thay...
un ki do betyaan theen...
unko betay ki boht khawahish thee...
mazeed koi aulaad b nahi ho sakti thee...
unho ne socha dosri shadi ker lain...
tab ek baar unko kisi ne dua di...(qisa mukhtasir)
unka beta ho gaya...
manati bacha hay unka...
ladla...
unki ek aur beti ho gae...
aur...
unho ne dosri shaadi b ker li... :v
Moral: man bay emaan tay ...

انکل   کی دوسری شادی کی کہانی ...
میرے  ایک  انکل  تھے ...
ہیں تو ابھی بھی خیر 
ان  کی  دو  بیٹیاں  تھیں ...
انکو  بیٹے  کی  بوہت  خواہش  تھی ...
مزید  کوئی  اولاد  بھی  نہیں  ہو  سکتی  تھی ...
انہوں نے  سوچا  دوسری  شادی  کر  لیں ...
تب  ایک  بار  انکو  کسی  نے  دوا  دی ...(قصہ  مختصر )
انکا  بیٹا  ہو  گیا ...منت سے ہوا  ہے انکا بچہ ...
لاڈلا ...
انکی  ایک  اور  بیٹی  ہو  گئی ...
اور ...
انہوں   نے دوسری  شادی  بھی  کر  لی ... :v
نتیجہ : من  بے  ایمان.تے حجتان نا ڈھیر 


..از قلم ہجوم تنہائی

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen